ممبئی نے رنجی ٹرافی 2024 کے فائنل میں ودربھ کو ہرا کر 42ویں بار خطاب اپنے نام کیا۔
ممبئی نے رنجی ٹرافی کا خطاب ایک بار پھر سے جیت لیا ہے۔ اس نے فائنل میں ودربھ کو 169 رنوں سے ہراتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی۔ ممبئی نے ودربھ کے سامنے 538 رنوں کا پہاڑ جیسا ہدف رکھا تھا، جسے حاصل کرپانے میں ودربھ کی ٹیم ناکام رہی۔ اسی کے ساتھ رنجی تاریخی کی اس سب سے کامیاب ٹیم نے ایک اورخطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ ممبئی کی ٹیم کا 42واں ٹرافی خطاب ہے۔
ممبئی نے ودربھ کوہراکررنجی ٹرافی کی پچ پرخطاب کے لئے چلے آرہے اپنے 9 سال کے انتظارکو بھی ختم کیا۔ اس نے آخری باریہ خطاب 16-2015 میں جیتا تھا۔ بات اگرودربھ کی کریں تو یہ تیسری بارتھا جب وہ رنجی ٹرافی کا فائنل کھیل رہا تھا۔ اس سے پہلے کھیلے دونوں فائنل اس نے جیتے تھے۔ تاہم اس بار وہ چمپئن نہیں بن سکا اور ٹرافی ممبی کی ہوگئی۔
𝐕𝐢𝐜𝐭𝐨𝐫𝐲 𝐟𝐨𝐫 𝐌𝐮𝐦𝐛𝐚𝐢!
Dhawal Kulkarni takes the final wicket as they beat Vidarbha by 169 runs in the @IDFCFIRSTBank #RanjiTrophy #Final in Mumbai
Brilliant performance from the Ajinkya Rahane-led side 👌
Scorecard ▶️ https://t.co/k7JhkLhgT5 pic.twitter.com/Iu458SZF2F
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) March 14, 2024
ممبئی نے ودربھ کو 169 رنوں سے ہرایا
رنجی ٹرافی کے فائنل میں ممبئی سے ملے بڑے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ودربھ کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 368 رن ہی بناسکی اورجیت کے ہدف سے 169 رن دور رہ گئی۔ ممبئی کی طرف سے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ 4 وکٹ تنش کوٹیان نے لئے۔ ودربھ کے لئے اے واڈکرنے سنچری لگائی۔ ان کے علاوہ ورون نائراور ہرش دوبے نے نصف سنچری لگائی، لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے کو کافی نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2024: جسپریت بمراہ کو 2015 میں ٹیم سے نکالنا چاہتی تھی ممبئی انڈینس؟ روہت شرما نے بنا دیا کیریئر
کھلاڑیوں کی شاندارکارکردگی سے ممبئی رنجی چمپئن
اس سے پہلے ممبئی کے لئے دوسری اننگ میں مشیرخان نے سنچری، خراب فارم سے واپسی کرتے ہوئے اجنکیا رہانے نے 73 رن اور شرے یس ایئر نے 95 رن بنائے۔ ان کے علاوہ شمس ملانی نے بھی نصف سنچری لگائی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ممبئی نے 418 رن بنا دیئے۔ اس سے پہلے ممبئی نے اپنی پہلی اننگ میں 224 رن بنائے تھے۔ جواب میں ودربھ کی ٹیم کا حال اوربھی برا ہوا اور وہ اپنی پہلی اننگ میں صرف 105 رن ہی بناسکی تھی، جس کا خمیازہ اسے میچ میں آگے بھگتنا پڑا۔
بھارت ایکسپریس۔