Bharat Express

World Cup 2023: محمد کیف نے ہندوستانی ٹیم کو بتایا ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم تو مائیکل وان نے کیا ٹرول

سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف نے لکھا کہ آسٹریلیا ورلڈ چمپئن بنا، لیکن ہندوستانی ٹیم نے مسلسل 10 میچ جیتے، ٹیم انڈیا کو 11ویں میچ میں ہار ملی۔ اس طرح ہندوستان ٹورنا منٹ کی بہترین ٹیم رہی۔

محمد کیف کو آسٹریلیائی کرکٹر مائیکل وارن نے ٹرول کیا۔

Michael Vaughan Trolls Mohammad Kaif: ورلڈ کپ فائنل میں ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا نے ہندوستانی ٹیم کو 6 وکٹ سے شکست دی۔ اس سے پہلے روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ میں مسلسل 10 میچ جیتی، لیکن خطابی مقابلے میں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں، اس کے بعد سابق ہندوستانی کرکٹر نے ٹوئٹ کیا۔ اس ٹوئٹ میں محمد کیف نے لکھا کہ فائنل آسٹریلیا کا دن رہا، وہ جیت گئے… آسٹریلیا ورلڈ چمپئن ہے، لیکن ہندوستانی ٹیم نے مسلسل 10 میچ جیتے، ٹیم انڈیا کو 11ویں میچ میں ہارملی۔

ٹورنا منٹ کی بہترین ٹیم ٹورنا منٹ کے آخر میں ٹرافی جیتتی ہے…

محمد کیف مزید لکھتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم کے بلے بازوں اور گیند بازوں نے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا نظارہ پیش کیا۔ ہندوستان ٹورنا منٹ کی بہترین ٹیم رہی۔ ساتھ ہی انہوں نے آخر میں لکھا کہ ریلیکس آسٹریلیا… وہیں، انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے محمد کیف کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرکے لکھا کہ عام طور پر ٹورنا منٹ کی بہترین ٹیم ٹورنا منٹ کے آخر میں ٹرافی جیتتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایموجی شیئر کیا ہے۔

 

آسٹریلیا ریکارڈ چھٹی بار بنا چمپئن

قابل ذکرہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو 6 وکٹ سے شکست دی۔ اس طرح کنگارو ٹیم نے چھٹی بار خطاب اپنے نام کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی بار 1983 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 1999، ورلڈ کپ 2003، ورلڈ کپ 2007، ورلڈ کپ 2015 اورورلڈ کپ 2023 پرقبضہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے 2 بارونڈے ورلڈ کپ جیتا ہے۔ اس ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ 1982 جیتا جبکہ دوسری بار مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ورلڈ کپ 2011 اپنے نام کیا۔

ٹیم انڈیا نے فائنل میں کیا مایوس

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنا منٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فائنل سے پہلے اسے ایک بھی ہارکا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا، لیکن فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیم انڈیا کے مداحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

  -بھارت ایکسپریس