Bharat Express DD Free Dish

KL Rahul Century:  کے ایل راہل نے لیڈس ٹسٹ میں لگائی سنچری، کیریئر میں پہلی بار کیا یہ کارنامہ

کے ایل راہل نے لیڈس ٹسٹ کی دوسری اننگ میں شاندار سنچری لگائی۔ راہل کے بلے سے 202 گیندوں میں سنچری نکلی۔ ٹسٹ کیریئرمیں راہل نے 9ویں بارسنچری لگائی۔ وہیں لیڈس کے میدان پریہ ان کی پہلی ٹسٹ سنچری ہے۔

بھارتی سلامی بلے باز کے ایل راہل

لیڈس ٹسٹ کی پہلی اننگ میں نصف سنچری سے محروم رہنے والے کے ایل راہل نے دوسری اننگ میں کمال کردیا۔ ہندوستان کے اس باصلاحیت بلے بازنے دوسری اننگ میں شاندارسنچری لگائی۔ کے ایل راہل کے بلے سے 202 گیندوں میں سنچری نکلی۔ ٹسٹ کیریئر میں کے ایل راہل نے 9ویں بارسنچری اننگ کھیلی ہے۔ کے ایل راہل کی یہ سنچری اس لئے بے حد خاص ہے کیونکہ لیڈس میں ان کے بلے سے پہلی بار سنچری نکلی ہے۔ اس کھلاڑی نے سال 2023 کے بعد پہلی ٹسٹ سنچری بھی لگائی ہے۔ گزشتہ سنچری انہوں نے جنوبی افریقہ میں سنچورین ٹسٹ میں لگائی تھی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے گزشتہ دورے پر بھی راہل گاندھی نے سنچری لگائی تھی۔ اس کھلاڑی نے اب تک انگلینڈ میں کل 3 ٹسٹ سنچری لگا دیئے ہیں۔ وہیں سبھی فارمیٹس میں انگلینڈ میں کے ایل راہل نے پانچ سنچریاں لگائی ہیں۔

کے ایل راہل کو پسندآتی ہیں غیرملکی پچیں

عام طورپرکھلاڑی اپنے گھریلو سرزمین پر زیادہ سنچری لگاتے ہیں، لیکن کے ایل راہل کا حساب تھوڑا الگ ہے۔ یہ کھلاڑی بیرون ممالک میں زیادہ سنچری لگاتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ 9 ٹسٹ سنچریوں میں سے 8 سنچری کے ایل راہل نے بیرون ملک میں لگائی ہیں۔ کے ایل راہل نے سب سے زیادہ تین سنچری انگلینڈ، دوسنچری جنوبی افریقہ، ایک سنچری سری لنکا، ایک سنچری ویسٹ انڈیز اور ایک سنچری آسٹریلیا میں لگائی ہے۔

کے ایل راہل ان ٹیموں کے خلاف بناتے ہیں رن

ایشیا کے کسی بھی بلے باز کا امتحان SENA ملک یعنی جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں ہوتی ہے اورراہل اسی امتحان میں اول نظرآتے ہیں۔ دائیں ہاتھ کا یہ بلے بازبطورسلامی بلے بازممالک میں 5 سنچری لگا چکے ہیں۔ کے ایل راہل سے زیادہ SENA  ممالک میں 8 سنچری سنیل گواسکر نے لگائے ہیں۔

راہل کوانگلینڈ کافی پسند

جنوبی افریقہ، انگلیںڈ، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں زبردست کھیلنے والے کے ایل راہل کو انگلینڈ بہت پسند ہے۔ انہوں نے اس ملک میں کل تین ٹسٹ سنچری لگائی ہیں، جس میں سے پہلی سنچری سال 2018 میں لگائی تھی۔ اس کھلاڑی نے دی اوول میں سال 2018 میں سنچری لگائی، 2021 میں لارڈس میں انہوں نے سنچری لگائی تھی۔ اب لیڈس میں اس کھلاڑی نے سنچری لگاکرکمال کردکھایا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔