جسپریت بمراہ کو ممبئی انڈینس کا کپتان بنایا گیا ہے۔
IPL 2026- Jasprit Bumrah New MI Captain: آئی پی ایل 2026 میں ممبئی انڈینس اپنا 12واں میچ پنجاب کنگس کی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہے۔ اس میچ کے لئے ممبئی کی ٹیم نے ایک حیران کن تبدیلی کی ہے۔ ٹیم انڈیا کے اسٹار تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو اس میچ کے لئے ممبئی انڈینس کا اسٹینڈ-ان کپتان بنایا گیا ہے۔ جسپریت بمراہ سال 2013 سے اس ٹیم کا حصہ ہیں، لیکن یہ پہلا موقع ہے، جب وہ ممبئی انڈینس کی کپتانی کررہے ہیں۔ انہیں یہ موقع ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا اور اسٹینڈ-ان کپتان سوریہ کمار یادو کی غیرموجودگی میں ملا ہے۔
بمراہ بنے ممبئی انڈینس کے نئے کپتان
ہاردک پانڈیا کمرکے درد سے جدوجہد کررہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ گزشتہ کچھ میچ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی دھرمشالہ پہنچے ہیں۔ سوریہ کماریادوبھی ذاتی وجوہات سے ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں۔ گزشتہ دو میچوں میں وہ ممبئی انڈینس کی کپتانی کررہے تھے، جس کی وجہ سے ٹیم منیجمنٹ کو نیا کپتان منتخب کرنا پڑا ہے۔ جسپریت بمراہ ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ انہوں نے ٹی-20 انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کے خلاف اورٹسٹ میں انگلینڈ-آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی قیادت کی ہے۔ تاہم آئی پی ایل میں کپتانی کا ان کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے۔
A kid with a unique action bowled yorkers at will. That same kid, now a legend of the game will lead the Blue & Gold in Dharamshala.
A journey to be proud of, Captain Jasprit! 💙 pic.twitter.com/QCi1X4HhDy
— Mumbai Indians (@mipaltan) May 14, 2026
ممبئی انڈینس کی کپتانی کرنے والے 10ویں کھلاڑی بنے جسپریت بمراہ
جسپریت بمراہ ممبئی انڈینس کی کپتانی کرنے والے 10ویں کھلاڑی ہیں۔ اس فہرست میں ہربھجن سنگھ، شان پولاک، ڈیون براوو، رکی پونٹنگ، کیرون پولارڈ، سچن تندولکر، روہت شرما، سوریہ کماریادواورہاردک پانڈیا کے نام شامل ہیں۔ جسپریت بمراہ نے کپتان بننے پرٹاس کے وقت کہا، ’’یہ اچھا لگ رہا ہے۔ میں 19 سال کی عمرمیں یہاں (ممبئی انڈینس) آیا تھا۔ ٹیم کا کپتان بننے سے پہلے میں نے نہیں سوچا تھا کہ میں ٹسٹ کپتان بنوں گا۔ مجھے ذمہ داری پسند ہے، یہ ایک نیا چیلنج ہے اورمیں اس کا لطف اٹھاوں گا۔‘‘
دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون
پنجاب کنگس کی پلیئنگ الیون: پریانش آریہ، پربھ سمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، کپورکونولی، شرے یس ایئر (کپتان)، سوریانش شیڈگے، ششانک سنگھ، عظمت اللہ عمرزئی، مارکو یانسن، جیویئر بارٹ لیٹ، ارش دیپ سنگھ، یجویندرچہل۔
ممبئی انڈینس کی پلیئنگ الیون: ریان رکلٹن (وکٹ کیپر)، نمن دھیر، تلک ورما، شیرفین ردرفورڈ، ول جیک، راج باوا، کاربن باش، دیپک چاہر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ (کپتان)، رگھو شرما۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


