Bharat Express DD Free Dish

Virat Kohli Five Consecutive Fours in One Over: وراٹ کوہلی نے ایک اوورمیں مسلسل لگائے 5 چوکے لگاکررقم کی تاریخ، اس خاص فہرست میں بنائی جگہ

آئی پی ایل 2026 میں وراٹ کوہلی نے ایک ہی اوورمیں مسلسل 5 چوکے لگاکر تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کے لئے اب تک صرف دو ہی بلے باز ایسا کر پائے تھے۔

وراٹ کوہلی نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف میچ میں تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کگیسو رباڈا کے ایک ہی اوورمیں مسلسل 5 چوکے لگائے۔ اس اوورمیں وراٹ کوہلی نے کل 21 رن بنائے۔ اس سے پہلے کئی بلے باز آئی پی ایل میچ کے ایک ہی اوورمیں 5 یا اس سے زیادہ چوکے لگانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ مگررائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کے لئے اب تک صرف دو ہی بلے باز ایسا کرپائے تھے۔

وراٹ کوہلی کا تاریخی کارنامہ

آئی پی ایل کی تاریخ میں وراٹ کوہلی رائل چیلنجرس بنگلورو کے ایسے صرف تیسرے بلے باز بنے ہیں، جنہوں نے ایک ہی اوورمیں پانچ یا اس سے زیادہ چوکے لگائے ہوں۔ ان سے پہلے صرف کرس گیل اور شین واٹسن ایسا کرپائے تھے۔ وراٹ کوہلی نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف اننگ کے دوسرے اوور میں یہ کمال کا کارنامہ کیا۔ انہوں نے کگیسو رباڈا کی پہلی پانچ گیندوں پرمسلسل پانچ چوکے لگائے۔

مسلسل پانچ یا اس سے زیادہ چوکا لگانے والے آرسی بی کے بلے باز

رائل چیلنجرس بنگلوروکی طرف سے تین بلے بازوں نے مسلسل 5 چوکے لگائے ہیں۔ اس معاملے میں ویسٹ انڈیزکے اسٹارطوفانی بلے بازکرس گیل نے پانچ چوکے مسلسل لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی شین واٹسن نے پانچ چوکے لگائے۔ اب یہ کارنامہ وراٹ کوہلی نے بھی انجام دیا ہے۔ انہوں نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف مسلسل پانچ چوکے لگاکر تاریخ رقم کی ہے۔

کگیسو رباڈا نے کوہلی کو بھیج دیا پویلین

وراٹ کوہلی نے چاہے کگیسو رباڈا کے ایک ہی اوورمیں مسلسل پانچ چوکے لگا دیئے ہوں، لیکن اس جنگ میں کگیسو رباڈا کو جیت ملی۔ کیونکہ اگلے ہی اوورمیں انہوں نے وراٹ کوہلی کو راشد خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرا دیا تھا۔ وراٹ کوہلی اس مقابلے میں 13 گیندوں پر 28 رن بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔ کگیسو رباڈا نے ان کا وکٹ اپنے نام کرلیا تھا۔ کوہلی کے پاس پھرموقع تھا کہ وہ اورینج کیپ حاصل کرلیں۔ حالانکہ ایسا کرنے کے لئے انہیں شاندار نصف سنچری اننگ کھیلنے کی ضرورت تھی۔ کوہلی اب بھی اورینج کیپ کی دوڑمیں بنے ہوئے ہیں اور9 مقابلوں میں 379 رن بناچکے ہیں۔ آئی پی ایل 2026 میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں وراٹ کوہلی ابھی چوتھے مقام پرہیں اوراورینج کیپ ابھیشیک شرما (425 رن) کے پاس ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read