آئی پی ایل 2026 کے 22ویں میچ میں چنئی سپرکنگس اورکولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ اس مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم فینس کو بڑی مایوسی ہاتھ لگی۔ چنئی سپرکنگس کے آئیکن اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اس مقابلے میں بھی کھیلنے کے لئے نہیں اترے۔ وہ پنڈلی (کیلف) کی چوٹ سے جدوجہد کررہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ابھی تک ایک بھی مقابلہ نہیں کھیل سکے ہیں۔
دھونی کی واپسی کے لئے کرنا ہوگا انتظار
مہندرسنگھ دھونی کو سیزن کی شروعات سے پہلے یہ چوٹ لگی تھی اور فی الحال بازآباد کاری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے مقابلہ کرنے سے پہلے دھونی میچ فٹنس حاصل کرلیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا ہے۔ کچھ دنوں پہلے انہوں نے نیٹس پر بلے بازی سیشن میں حصہ لیا تھا، لیکن ابھی میچ کی فٹنس سے کچھ دورہیں۔ چنئی سپرکنگس کو اب اگلا مقابلہ 18 اپریل کو حیدرآباد کے خلاف کھیلنا ہے۔ ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ دھونی آئندہ میچ تک بھی فٹ ہوپاتے ہیں یا نہیں۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس میں لوٹا بھارت کا نمبر-1 گیند باز
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




