Bharat Express DD Free Dish

Varun Chakravarthy

بھارت اور افغانستان کے درمیان 13 ستمبر کو ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، جس کے بعد 15 ستمبر کو دوسرا مقابلہ ہوگا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 17 ستمبر کو کھیلا جانا ہے۔ تینوں مقابلے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

چنئی سپرکنگس اورکولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مقابلے میں بھی مہندرسنگھ دھونی کھیلنے نہیں اترے۔ وہ چوٹ کے سبب اس سیزن میں ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔ وہیں، کے کے آر کے اسٹار گیند باز کی واپسی ہوگئی ہے۔

ٹی-20 بلے بازوں کی فہرست میں ہندوستان کے ابھشیک شرما پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔  سری لنکا کے پتھم نسنکا چوتھے، ہندوستان کے ایشان کشن تین درجے ترقی کے ساتھ پانچویں اور سوریا کمار یادو چھٹے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بھارتی کھلاڑیوں کا دب دبہ برقرار ہے۔ روہت شرما ون ڈے میں نمبر ون اور وراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولنگ میں ورون چکرورتی سرفہرست ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ میں ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر ہیں۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ راجکوٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں ورون چکرورتی کی شاندار بولنگ دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے اپنے 4 اوور کے اسپیل میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو آؤٹ کرکے واپس بھیجا۔