Bharat Express

IPL 2024: کون ہوگا پہلا فائنلسٹ؟ کوالیفائر ون میں کولکاتہ-حیدرآباد کے درمیان مقابلہ آج

کولکاتہ اور حیدرآباد کے درمیان کوالیفائر -1 احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم کو فائنل کا براہ راست ٹکٹ ملے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا ایک اور موقع ہوگا۔

کون ہوگا پہلا فائنلسٹ؟ کوالیفائر ون میں کولکاتہ-حیدرآباد کے درمیان مقابلہ آج

KKR vs SRH Qualifier 1: آئی پی ایل 2024 کے پلے آف میچز آج (21 مئی، منگل) سے شروع ہوں گے۔ پلے آف میں پہلا میچ کوالیفائر-1 کے طور پر نمبر ایک اور دو نمبر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کا ٹکراؤ ہوگا۔ کولکتہ اور حیدرآباد کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ٹورنامنٹ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔

کولکاتہ اور حیدرآباد کے درمیان کوالیفائر -1 احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم کو فائنل کا براہ راست ٹکٹ ملے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا ایک اور موقع ہوگا۔ ہارنے والی ٹیم دوسرا کوالیفائر کھیل کر فائنل میں جگہ بنا سکے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے سب سے زیادہ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں نمبر ایک پوزیشن حاصل کی۔ کے کے آر نے 14 لیگ میچوں میں سے 9 جیتے اور 3 ہارے، جبکہ ٹیم کے دو میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہے۔ دوسری جانب پیٹ کمنز کی کپتانی میں سن رائزرس حیدرآباد نے لیگ کے 14 میں سے 8 میچ جیتے اور 5 میں شکست کھائی جب کہ ٹیم کا ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

کے کے آر نے لیگ میچ میں حیدرآباد کو دی تھی شکست

کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل 2024 میں اپنا پہلا لیگ میچ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلا۔ کولکاتہ نے یہ میچ 4 رنز سے جیت لیا تھا۔ میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے KKR نے 20 اوورز میں 208/7 رنز بنائے۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 20 اوورز میں 204/7 رنز تک ہی پہنچ سکی تھی۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کوالیفائر میں کون سی ٹیم کس پر سبقت لے جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- IPL 2024 Playoffs: آئی پی ایل کوالیفائر-1 میں آئی بارش تو کونسی ٹیم کھیلے گی فائنل، اگر فائنل میچ میں ہوئی بارش تو کس کی ہوگی جیت، جانئے پورا کھیل

کولکاتہ بمقابلہ حیدرآباد آمنے سامنے

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان اب تک 26 آئی پی ایل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میچوں میں کولکاتہ نے زبردست برتری حاصل کی ہے اور اس نے 17 میں کامیابی حاصل کی ہے، وہیں حیدرآباد صرف 9 میچ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ ایسے میں آج کے کوالیفائر میچ میں بھی کے کے آر کی ٹیم حیدرآباد پر حاوی دکھائی دے سکتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس