نئی دہلی: ٹی20 ورلڈ کپ میں 12 فروری کو نامیبیا کے خلاف ہونے والے اہم مقابلے سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ ٹیم کے دھماکہ خیز اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما کو پیٹ میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس کے بعد ان کا نامیبیا کے خلاف میچ میں کھیلنا تقریباً ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابھیشیک شرما کو پیٹ کے شدید انفیکشن کی شکایت کے بعد دہلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ بیماری کی صحیح وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کب اسپتال سے چھٹی ملے گی، تاہم ناممکن نہیں تو کم از کم مشکل ضرور ہے کہ وہ اگلا میچ کھیل پائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھیشیک شرما کو امریکا کے خلاف کھیلے گئے میچ سے پہلے ہی پیٹ کی تکلیف تھی۔ اس میچ کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ انہیں تیز بخار بھی ہو گیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر ڈرپ لگا کر آرام دیا گیا۔ امریکا کے خلاف میچ میں ابھیشیک پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے اور دوسری اننگز میں ان کی جگہ سنجو سیمسن نے فیلڈنگ کی تھی۔ میچ کے بعد بھی ابھیشیک میدان میں واپس نہیں آ سکے تھے۔اگر،نامیبیا کے خلاف ابھیشیک شرما دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو امکان ہے کہ سنجو سیمسن کو ایشان کشن کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کے لیے بھیجا جائے۔ ٹیم مینجمنٹ اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔
منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ راین ٹین ڈوشیٹ نے بتایا تھا کہ ابھیشیک کو پیٹ سے متعلق کچھ مسائل ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دو دن کے اندر میچ کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں،قابل ذکر بات یہ ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹیم محتاط رویہ اختیار کر رہی ہے۔ریان ٹین ڈوشیٹ نے یہ بھی بتایا کہ واشنگٹن سندر 12 فروری کو نامیبیا کے خلاف ہونے والے دوسرے گروپ اسٹیج میچ سے قبل بھارتی اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں اور وہ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔جسپریت بمراہ کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بمراہ دس دن کے وقفے کے بعد دوبارہ بولنگ کر رہے ہیں اور خود کو کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ وہ اچھی طرح موو کر رہے ہیں اور جلد ہی مکمل ردھم میں نظر آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


