Bharat Express

Sarfaraz Khan Marriage: نوجوان بلے باز نے کشمیری لڑکی سے کی شادی، اس طرح شروع ہوئی تھی لو اسٹوری

گھریلو کرکٹ میں شاندار بلے بازی کر رہے نوجوان بلے باز سرفراز خان نے شادی کرلی ہے۔ انہوں نے شوپیاں ضلع کی رہنے والی رومانہ ظہور کے ساتھ نکاح کیا ہے۔

نوجوان کرکٹر سرفراز خان نے کشمیری لڑکی رومانہ ظہور سے شادی کرلی۔

Sarfaraz Khan Marriage: گھریلوکرکٹ میں اپنے بلے سے دھمال مچا رہے ایک اسٹار بلے باز نے کشمیری لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا ہے۔ اس نوجوان بلے باز نے جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع کی ایک لڑکی کے ساتھ نکاح کیا ہے، جو سوشل میڈیا پربھی چھائے ہوئے ہیں۔

سرفراز خان نے کیا نکاح

گھریلو کرکٹ میں شاندار بلے بازی کر رہے نوجوان بلے باز سرفراز خان نے شادی کرلی ہے۔ انہوں نے شوپیاں ضلع کی رہنے والی رومانہ ظہور کے ساتھ نکاح کیا ہے۔ سرفرازخان نے شادی خفیہ انداز میں میں کی ہے، جہاں کچھ لوگ ہی شادی میں شامل ہوئے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ رومانہ ظہور کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔ دونوں کی جوڑی شاندار لگ رہی ہے۔

کشمیری میں شادی کرنا قسمت

رومانہ ظہورسے شادی کے بعد سرفرازخان نے کہا کہ کشمیر میں شادی کرنا قسمت میں تھا۔ اس لئے انہوں نے یہاں آکرشادی کی۔ وہیں ٹیم انڈیا میں انٹری سے متعلق سرفرازخان نے کہا کہ اگراللہ کی مرضی ہوئی تو وہ ایک دن ہندوستان کے لئے ضرورکھیلیں گے۔

ایسے شروع ہوئی تھی لواسٹوری

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سرفرازخان اوررومانہ ظہورکی ملاقات دہلی میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں میں پہلے دوستی ہوئی اورپھر دوستی پیارمیں بدل گئی، جس کے بعد سرفرازخان نے پورے معاملے سے اپنی فیملی کو روبرو کرایا۔ اس کے بعد سرفرازخان کی فیملی کے لوگ بیٹے کا رشتہ لے کرکشمیرپہنچے، جس کے بعد دونوں فیملی شادی کے لئے راضی ہوگئی۔ کشمیرکی رہنے والی رومانہ ظہور دہلی میں ایم ایس سی کر رہی ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔