ورلڈ کپ کے بعد ساؤتھ افریقہ کے دورہ پر جائے گی ٹیم انڈیا
India’s Tour of South Africa 2023-24 Full Schedule:ہندوستانی ٹیم اس سال کے آخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں ٹیم کو تینوں فارمیٹس میں سیریز کھیلنی ہیں ۔اس دورہ کو لے کر انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے پورے شیڈیول کا اعلان کیا گیا ہے۔ انڈین ٹیم کے اس دورہ کی شروعات 10دسمبر سے 3 میچوں کی ٹی ٹونٹی سریز کے ساتھ ہوگی،اس کے بعد 3 ونڈے میچ اور پھر آخر میں 2 ٹسٹ میچ کی سیریز کھیلی جائےگی۔
BCCI and @ProteasMenCSA announce fixtures for India’s Tour of South Africa 2023-24.
For more details – https://t.co/PU1LPAz49I #SAvIND
A look at the fixtures below 👇👇 pic.twitter.com/ubtB4CxXYX
— BCCI (@BCCI) July 14, 2023
بھارت میں کھیلا جانے والا آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا جب کہ فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے فوراً بعد ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہو جائے گی۔ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 10 دسمبر کو ڈربن جبکہ 12 دسمبر کو کوبیرا میں کھیلے گی۔ سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 14 دسمبر کو جوہانسبرگ کے میدان میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا جس کا پہلا میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 19 دسمبر کو کیوبیرا میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری ون ڈے 21 دسمبر کو پرل گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سنچورین گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت ہندوستانی ٹیم کو اپنی دوسری بیرون ملک ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ میں کھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے پر سنچورین گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ ساتھ ہی اس 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 2024 کے آغاز میں 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل جب ہندوستانی ٹیم نے آخری بار سال 2021-22 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا تو اسے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔