سوریہ کمار یادو ٹی-20 رینکنگ میں بابر اعظم سے اب صرف 98 ریٹنگ پوائنٹس آگے ہیں۔
ICC T20 Ranking: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے تازہ ترین ٹی-20 رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے بابراعظم کوخوشخبری ملی ہے۔ انہوں نے ٹاپ-10 کی رینکنگ میں ایک مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ اب ٹی-20 رینکنگ میں نمبر-1 بلے بازبننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہندوستان کے اسٹاربلے بازسوریہ کماریادو کی بادشاہت پرخطرہ منڈلا رہا ہے۔
سوریہ کماریادو کے قریب پہنچے بابراعظم
پاکستان کے کپتان بابراعظم نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریزکھیلی ہے۔ وہ اس سیزن میں پاکستان کے ٹاپ اسکوررتھے۔ پانچویں ٹی-20 میں انہوں نے نصف سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے چار اننگوں میں 125 رن بنائے۔ اس کارکردگی کا انہیں فائدہ ہوا ہے۔ آئی سی سی ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پر قابض سوریہ کمار یادو سے فرق کو کم کردیا ہے۔
Babar Azam makes ground towards the top of the ICC Men’s T20I Player Rankings for batters as #T20WorldCup draws closer 👀
More 👇https://t.co/Fkc6S69KGg
— ICC (@ICC) May 1, 2024
98 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق
اس کارکردگی کے بعد بابراعظم بلے بازوں کی ٹی-20 رینکنگ میں چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ اب ان کی ریٹنگ کل 10 پوائنٹ بڑھ کر 763 ہوگئی ہے۔ سوریہ کمار یادو بابراعظم سے اب صرف 98 ریٹنگ پوائنٹس آگے ہیں۔ سوریہ کمار یادو کے پاس کل 861 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ بابراعظم کے ساتھ ہی فخرزماں کو بھی تازہ ترین رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ فخر زماں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 104 رن بنائے تھے۔ اس کی بدولت انہیں 10 مقامات کا فائدہ ملا ہے۔ وہ اب 62ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کو بھی فائدہ
ٹی-20 رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹم سیفرٹ کو بھی فائدہ ہوا ہے۔ ٹم سیفرٹ نے 144.06 کی شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 85 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد وہ سات مقام کی چھلانگ لگا کر ساتویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ گیند بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو فائدہ ہوا ہے۔ وہ تین مقام اوپر چڑھ کر14ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف چار میچوں میں 8 وکٹ حاصل کئے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





