ڈبلیو ٹی سی 2025- (تصویر: سوشل میڈیا)
ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میچ پرآئی سی سی بہت بڑا فیصلہ لینے کی تیاری کررہا ہے۔ اب تک ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) کا ہرایک فائنل انگلینڈ میں کھیلا گیا ہے اور2027 کا فائنل تاریخی لارڈس میدان میں کھیلا جائے گا۔ اسی درمیان خبرسامنے آئی ہے کہ آئی سی سی ڈبلیوٹی سی 2027 کے فائنل میچ کی میزبانی لارڈس میدان سے چھین سکتا ہے۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق، آئی سی سی اورای سی بی فائنل میچ کولارڈس کے بجائے اوول منتقل کرنے پربات کررہے ہیں۔ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن مبینہ طورپرمقام کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ آئی سی سی لارڈزکی پچ سے ناخوش ہے۔ حال ہی میں لارڈس میں انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا، جودوسرے دن ختم ہوگیا۔ جس کے بعد لارڈس کی پچ کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھی پچ کوخراب قراردیا۔ آئی سی سی نے اس میچ کے بعد لارڈس کی پچ کوڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔
اگرلارڈس میدان سے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2027 کے فائنل کی میزبانی چھینی جاتی ہے تو کینگٹن اوول میدان کو فائنل کا نیا ہوسٹ بنایا جاسکتا ہے۔ سال 2021 کا فائنل ساوتھمپٹن میں کھیلا گیا تھا، جہاں فائنل میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 8 وکٹ سے ہرایا تھا۔ 2023 کا فائنل لندن واقع اوول میدان میں کھیلا گیا، اس بارآسٹریلیا نے فائنل میں ٹیم انڈیا کوشکست دے کرخطاب جیتا تھا۔ اس کے دو سال بعد یعنی ڈبلیو ٹی سی 2025 کا فائنل لارڈس پرکھیلا گیا اوراس بارجنوبی افریقہ نے چمپئن ہونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ فائنل میں اسے آسٹریلیا پرجیت ملی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



