World Test Championship: ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ پربہت بڑا فیصلہ لینے کی تیاری میں آئی سی سی، حیران کرنے والا اپڈیٹ آیا سامنے
آئی سی سی سال 2027 میں ہونے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل پر بہت بڑا فیصلہ لے سکتا ہے۔ لارڈس میدان سے فائنل کی میزبانی چھن سکتی ہے۔ آئی سی سی اورای سی بی فائنل میچ کولارڈس کے بجائے اوول منتقل کرنے پربات کررہے ہیں۔ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن مبینہ طورپرمقام کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔





