Bharat Express DD Free Dish

ICC World Test Championship

آئی سی سی نے 2027 میں ہونے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کے مقام اور تاریخ پر مہرلگا دی ہے۔ یہ تاریخ کا چوتھا ورلڈ  ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل ہوگا۔ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2027 کے فائنل میں کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ٹیبل کی بات کریں تو آسٹریلیا بہت اچھے فرق سے ٹاپ پر قابض ہے اور امید کافی زیادہ ہے کہ کنگارو ٹیم اپنا دوسرا ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلے گی۔

آئی سی سی سال 2027 میں ہونے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل پر بہت بڑا فیصلہ لے سکتا ہے۔ لارڈس میدان سے فائنل کی میزبانی چھن سکتی ہے۔ آئی سی سی اورای سی بی فائنل میچ کولارڈس  کے بجائے اوول منتقل کرنے پربات کررہے ہیں۔ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن مبینہ طورپرمقام کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس شاندار کارکردگی سے نیوزی لینڈ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں اب تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ڈبلیو ٹی سی کے تازہ پوائنٹس ٹیبل میں بھارت کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مسلسل غیر مستقل کارکردگی کی وجہ سے ٹیم چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

ایڈن مارکرم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری اسکور کی ہے۔ وہ 159 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مارکرم ڈبلیو ٹی سی فائنل میں سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے پہلے بلے باز ہیں۔

چوتھا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے جیت لیا ہے۔ کنگاروں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ 184 رنز سے جیت لیاہے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اب ہندوستان کے لیے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز فتح درج کی۔

عاقب جاوید پاکستان کے سابق تیز گیند باز ہیں جنہوں نے 22 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔ ٹیسٹ میچوں میں 54 وکٹیں لینے کے علاوہ جاوید نے 163 ون ڈے میچوں میں 182 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ وہ ایک شاندار تیز گیند باز مانے جاتے تھے جن کے پاس بہترین یارکر گیند تھی۔