Bharat Express DD Free Dish

Virat Kohli Retirement: وراٹ کوہلی نے آر سی بی کے ساتھ ختم کیا معاہدہ، کیا وراٹ کے کرکٹ کا سفر ہو جائے ختم ؟

وراٹ  کوہلی نے آئی پی ایل 2025 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اب ورلڈ کپ 2027 سے پہلے  ون ڈے کرکٹ سے بھی ان کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔

بھارتی کرکٹ لیجنڈ اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ اب ایک نئی خبر نے ان کے مداحوں میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے۔ RevSportz کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، کوہلی نے اپنی IPL فرنچائز، رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ اپنے کاروباری معاہدے  ( کانٹریکٹ)کی تجدید سے صاف انکار کر دیا ہے۔

کانٹریکٹ کی تجدید اور مستقبل کے منصوبوں سے انکار کر دیا

رپورٹس کے مطابق وراٹ  کوہلی کو آئی پی ایل 2026 سے پہلے آر سی بی کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع پر دستخط کرنے والے تھے۔ لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  وراٹ کوہلی نے مبینہ طور پر فرنچائز سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے چہرے کا  استعمال کئے بغیر مستقبل کے منصوبے بنائیں۔ قابل ذکر وراٹ کوہلی اور آر سی بی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

آئی پی ایل سے ممکنہ علیحدگی کی قیاس آرائیاں ہوئیں تیز

 وراٹ  کوہلی کا آر سی بی کے ساتھ رشتہ بہت خاص رہا ہے۔ کوہلی 2008 میں آئی پی ایل کے آغاز سے ہی اس فرنچائز کا حصہ رہے ہیں اورطویل عرصے تک اس کی کپتانی کی ہے۔وراٹ کوہلی کے اس اقدام سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ وہ آہستہ آہستہ آئی پی ایل سے دور ہو
رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جس دن وراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوں گے، وراٹ کوہلی اب آئی پی ایل کو بھی الوداع کہہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھی :آئی آر سی ٹی سی گھوٹالے میں لالو فیملی پرچلے گا کیس، کورٹ نے طے کئے الزامات، بہار انتخابات کے بیچ بڑا فیصلہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

وراٹ  کوہلی نے آئی پی ایل 2025 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اب ورلڈ کپ 2027 سے پہلے  ون ڈے کرکٹ سے بھی ان کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔ وراٹ  کوہلی اگلی بار آسٹریلیا کے خلاف 19 اکتوبر سے شروع
ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں نظر آئیں گے، یہ سیریز ان کے اور روہت شرما کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read