نئی دہلی : دنیا بھر کے عظیم گیند بازوں کو دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک پریشان کرنے والے سچن تنڈولکر آج اپنی 53ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 24 اپریل 1973 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے سچن جب بھی کریز پر اترتے، بڑے بڑے بولرز کے حوصلے پست ہو جاتے تھے۔ ان کا شمار نہ صرف بھارت بلکہ عالمی کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس کھلاڑی کو آج “کرکٹ کا بھگوان” کہا جاتا ہے، وہ اپنے کیریئر کے آغاز میں بلے باز نہیں بلکہ تیز گیند باز بننا چاہتے تھے۔ اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے وہ آسٹریلیا گئے، جہاں انہوں نے عظیم فاسٹ بولر ڈینس للی کے سامنے ٹرائل دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈینس للی نے ان کی بولنگ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ یہی وہ موڑ تھا ،جس نے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو شاید دنیا کو عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کبھی نہ ملتے۔
سچن کے شاندار کیریئر اور شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےبی سی سی آئی کے کے چیئرمین جے شاہ نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ سچن کی کرکٹ میں خدمات آنے والی نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی۔ انہوں نے سچن کی انسان دوستی اور عاجزی کو بھی سراہا۔اسی طرح بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیانے بھی سچن کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں 2011 کے عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کا اہم رکن اور ایک لیجنڈ قرار دیا۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ سچن کا سفر صرف میدان میں کامیابیوں تک محدود نہیں بلکہ ایمانداری، نظم و ضبط اور کھیل کی روح جیسے اقدار سے بھی عبارت ہے۔آئی پی ایل کی تمام فرنچائزز نے بھی اس موقع پر سچن ٹنڈولکر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ممبئی انڈین نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک چھوٹا سا لڑکا پوری دنیا کے دلوں کی دھڑکن بن گیا۔ واضح رہے کہ سچن آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیل چکے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد سے اس ٹیم کے مینٹور بھی ہیں۔
پنجاب کنگز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور سمیت دیگر ٹیموں نے بھی سچن کے تاریخی لمحات کو یاد کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ خاص طور پر 2011 ورلڈ کپ کی جیت اور ان کے 100 بین الاقوامی سنچریوں کا ذکر کیا گیا، جو آج بھی ایک ناقابلِ یقین ریکارڈ ہے۔مزید دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ان کے بیٹے ارجن تنڈولکربھی اب کرکٹ کی دنیا میں قدم جما رہے ہیں اور آئی پی ایل 2026 میں لکھنئو جائنٹس کا حصہ ہیں۔سچن ٹنڈولکر کی کہانی صرف ایک عظیم کھلاڑی کی نہیں بلکہ محنت، صبر اور درست رہنمائی کی ایک زندہ مثال ہے، جو یہ ثابت کرتی ہے کہ ناکامی کے بعد ہی کامیابی کی اصل راہیں کھلتی ہیں۔
بھارت ایکسیر یس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


