Bharat Express DD Free Dish

Team India Coaching Staff: گوتم گمبھیر سے اگلے ٹی-20 سیریز سے چھن جائے گی کوچنگ کی ذمہ داری! اس عظیم کرکٹر کو ملے گا عہدہ

زمبابوے دورے پرٹیم انڈیا کے ساتھ چیف کوچ گوتم گمبھیرنہیں جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق، ان کی جگہ وی وی ایس لکشمن ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ بی سی سی آئی نے مصروف پروگرام کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔

Team India Coaching Staff: بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے زمبابوے کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد کوچنگ اسٹاف سے متعلق بڑا فیصلہ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، زمبابوے دورے پرٹیم انڈیا کے چیف کوچ گوتم گمبھیر ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ ان کی جگہ سابق ہندوستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن کے چیف کوچ کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ لکشمن ایشین گیمس 2026 میں بھی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ اہم رول میں نظرآئیں گے۔

زمبابوے دورے پرنہیں جائیں گے گوتم گمبھیر

ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے مصروف بین الاقوامی پروگرام کودیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے گوتم گمبھیراوروی وی ایس لکشمن کے درمیان کوچنگ کی ذمہ داریاں تقسیم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انگلینڈ دورے کے فوراً بعد ہندوستان کو زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ٹی-20 سیریزکھیلنی ہے۔ مسلسل مصروف پروگرام کو دیکھتے ہوئے گوتم گمبھیرکوآرام دیتے ہوئے یہ ذمہ داری لکشمن کوسونپی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، وی وی ایس لکشمن کے ساتھ سابق ہندوستانی کرکٹررشی کیش کانیٹکربلے بازی کوچ کا کردارنبھائیں گے، جبکہ سابق اسپنرسنیل جوشی گیند بازی کوچ ہوں گے۔ یہ کوچنگ اسٹاف زمبابوے سیریزاورایشین گیمس کے علاوہ بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی سفید بال سیریزمیں بھی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ رہ سکتا ہے۔

پہلے بھی نبھا چکے ہیں یہ ذمہ داری

وی وی ایس لکشمن اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر چیف کوچ کی غیرموجودگی میں ہندوستانی ٹیم کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا انہیں لمبا تجربہ ہے۔ فی الحال وہ بنگلوروواقع بی سی سی آئی کے سینٹرآف ایکسیلنس (سی اوای) کے سربراہ بھی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ زمبابوے کے خلاف ٹی-20 سیریز23 جولائی سے شروع ہوگی۔ وہیں، ایشین گیمس 2026 کا انعقاد 19 ستمبر سے 4 اکتوبرتک جاپان میں ہونا ہے۔ اسی دوران ویسٹ انڈیزکی ٹیم ہندوستان دورے پر رہے گی، جہاں 27 ستمبر سے 17 اکتوبر کے درمیان تین ونڈے اورپانچ ٹی-20 میچ کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹورنا منٹ کی تاریخ ٹکرانے کی وجہ سے گوتم گمبھیرکا دونوں ہندوستانی ٹیموں کے ساتھ رہنا ممکن نہیں ہوگا۔ ایسے میں وی وی ایس لکشمن ایشین گیمس میں ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے، جبکہ گوتم گمبھیر ویسٹ انڈیزکے خلاف گھریلوسیریزمیں سینئرٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

گوتم گمبھیرکے دورمیں ٹیم انڈیا نے جیتا دوآئی سی سی خطاب

گوتم گمبھیرکی کوچنگ میں ہندوستان نے چمپئنزٹرافی 2025 اور ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کا خطاب جیتا۔ حالانکہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم انڈیا کی کارکردگی امید کے مطابق نہیں رہی۔ ہندوستان کوآئرلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز میں 2-0 سے ہارملی، جبکہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میں بھی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب زمبابوے دورے اورایشین گیمس میں وی وی ایس لکشمن کے سامنے نوجوان ٹیم کے ساتھ بہتر کارکردگی کا چیلنج ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read