جسپریت بمراہ نے لارڈز ٹیسٹ میں وہ کر دکھایا جو اب تک بھارتی تیز گیند بازوں کے لیے ایک خواب ہی رہا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ سے ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے باہر بیٹھنے والے جسپریت بمراہ نے جیسے ہی تیسرے ٹیسٹ کی دوسری صبح گیند سنبھالی، انگلش بلے بازوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ انہوں نے نہ صرف 5 وکٹیں حاصل کیں، بلکہ کپل دیو کا ایک بڑا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
کپل دیو کا کون سا ریکارڈ ٹوٹا؟
لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جسپریت بمراہ نے 5 وکٹیں حاصل کرکے اپنے کیریئر کا 15واں “فائیو وکٹ ہال” مکمل کیا۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ اُن کا غیر ملکی سرزمین پر 13واں موقع تھا ،جب انہوں نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کپل دیو کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 12 بار غیر ملکی سرزمین پر پانچ وکٹیں لی تھیں۔ اب جسپریت بمراہ غیر ملکی سرزمین پر سب سے زیادہ بار اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے بھارتی گیند باز بن گئے ہیں۔
بھارت کے لیے غیر ملکی سرزمین پر سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز:
- جسپریت بمراہ – 13
- کپل دیو – 12
- انیل کمبلے – 10
- ایشانت شرما – 9
“آنرز بورڈ” میں نام، پھر بھی جشن کیوں نہیں منایا؟
لارڈز کے “آنرز بورڈ” پر اپنا نام درج کروانا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے، لیکن جسپریت بمراہ یہ کارنامہ انجام دینے کے بعد بھی پُرسکون دکھائی دیے۔ انہوں نے جمعہ کے روز انگلینڈ کی اننگز کے دوران اپنے اسپیل میں جوفرا آرچر کو آؤٹ کرکے پانچ وکٹیں مکمل کیں۔ یہ ان کی صبح کا چوتھا وکٹ تھا، اور بھارت نے ان کی تباہ کن بولنگ کے بل پر انگلینڈ کو 387 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
انگلینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 4 وکٹ پر 251 رنز سے کیا تھا۔ جیمی اسمتھ اور بریڈن کارس کی نصف سنچریوں کے علاوہ باقی ٹیم بھارتی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی۔
بھارت کی شروعات کیسی رہی؟
جواب میں بھارت کی شروعات بھی خاص اچھی نہیں رہی۔ یشسوی جیسوال 13 رنز بنا کر جوفرا آرچر کا شکار بنے۔ اس کے بعد کرون نائر نے اچھی شروعات کی، لیکن 40 رنز پر کپتان بین اسٹوکس کو کیچ تھما بیٹھے۔ شبمن گل اس بار بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 28 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
دن کے کھیل کے اختتام تک کے ایل راہول 53 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور ان کے ساتھ رشبھ پنت 19 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بھارت اب بھی انگلینڈ سے 242 رنز پیچھے ہے اور پہلی اننگز میں بڑے اسکور کی چیلنج اس کے سامنے ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

