ECI T10 Romania Austria vs Romania: آپ نے کرکٹ کے میدان میں بڑا سے بڑا اسکورکا تعاقب کرتے ہوئے دیکھے ہوں گے، لیکن ایسے ہدف کو حاصل کرنا شاید ہی دیکھا ہو۔ جی ہاں، ہم بات کررہے ہیں 2 اوورمیں 61 رن کے ایسے ہدف کو حاصل کیا، جس کا ہونا تقریباً ناممکن تھا، لیکن آسٹریا کی ٹیم نے کمال کرتے ہوئے کرکٹ فینس کو حیران کردیا۔ اس نایاب، غیریقینی اورغیرتصوراتی ہدف کو حاصل کرکے کرکٹ مداحوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔
پہلے رومانیا نے کی طوفانی بلے بازی
یہ نظارہ یوروپین کرکٹ میں آسٹریا اوررومانیا کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں دیکھنے کوملا۔ ای سی آئی ٹی-10 رومانیا 2024 کے تحت 10-10 اوورکے مقابلے میں رومانیا کی ٹیم نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے 167 رن بنا ڈالے۔ رومانیا کے بلے بازاریان محمد نے 39 گیندوں میں 11 چوکے، 8 چھکے اور ناٹ آؤٹ 104 رن بنائے تو وہیں محمد معیزنے 14 گیندوں میں 9 چوکے اورایک چھکا لگاکر42 رن بنائے۔
Austria chase 6️⃣1️⃣ runs in last 2 overs! 🤯#EuropeanCricket #EuropeanCricketInternational #StrongerTogether pic.twitter.com/Y8bLptmT56
— European Cricket (@EuropeanCricket) July 15, 2024
کپتان عاقب اقبال کی طوفانی بلے بازی
پہاڑجیسے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریائی ٹیم کے لئے یہ ہدف تقریباً ناممکن تھا۔ اس کے تین وکٹ اچھی شروعات دلاکرآؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد صورتحال یہ بنی کہ آخری 2 اوور میں جیت کے لئے 61 رن چاہئے تھے۔ آٹھویں اوور تک آسٹریلیا کی ٹیم 107 رن ہی بناسکی تھی، لیکن 9ویں اوورمیں جو ہوا، اس کا کسی نے تصورنہیں کیا تھا۔ آسٹریا کے کپتان عاقب اقبال نے ایسا طوفان مچایا کہ اس اوورمیں 41 رن بنا ڈالے۔ اس میں ایک وائڈ بال پرچوکا، دو نو بال پرچھکے اورایک وائیڈ الگ سے آئی۔
CHAMPIONS! 🏆
Austria claims the ECI Romania title with a stellar performance, winning 4️⃣ out of six games!#EuropeanCricket #StrongerTogether pic.twitter.com/9iQ0IUXQPA
— European Cricket (@EuropeanCricket) July 14, 2024
19 گیندوں میں بنا ڈالے 72 رن
اس کے بعد آخری اوورمیں عمران آصف نے ایک چھکا لگانے کے بعد عاقب اقبال کے بعد عاقب کو اسٹرائیک دے دی۔ پھر عاقب اقبال نے مسلسل تین چھکے لگاکر 9.5 اوورمیں ہی ٹیم کو غیریقینی جیت دلا دی۔ عاقب اقبال نے اس میچ میں طوفانی کارکردگی کرتے ہوئے 19 گیندوں میں 2 چوکے اور 10 چھکے کے ساتھ ناٹ آؤٹ 72 رن بنائے۔ وہیں عمران آصف نے 12 گیندوں میں ایک چوکا، 2 چھکے لگاکر ناٹ آؤٹ 22 رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کی شانداراننگ کی دنیائے کرکٹ میں زبردست بحث ہو رہی ہے۔ اسی کے ساتھ آسٹریا نے شاندار کارکردگی کے ساتھ ای سی آئی رومانیا خطاب اپنے نام کرلیا۔ آسٹریا نے 6 میچوں میں سے 4 میں جیت حاصل کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔