انڈین پریمیئر لیگ کے سنسنی خیز سیزن میں چنئی میں کھیلے گئے اہم مقابلے میں چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر کر لی ہے۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سیزن کی دوسری ٹکر تھی، اور دوسری بار بھی کامیابی چنئی کے نام رہی۔ اس شکست کے بعد ممبئی انڈینز کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔میچ کی بات کریں تو ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز بنائے۔ ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا نے 18 رنز ضرور بنائے، لیکن ان کی سست اننگز ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں ناکام رہی۔ جواب میں چنئی کی جانب سے کپتان رتوراج گائیکوواڈنے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 67 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈال دیا۔ امپیکٹ پلیئر کارتک شرما نے بھی نصف سنچری اسکور کر کے اہم کردار ادا کیا۔ گایکواڑ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس جیت کے بعد چنئی سپر کنگز نے پوائنٹس ٹیبل میں ایک درجہ بہتری حاصل کی ہے اور ساتویں سے چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ چنئی کی 9 میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور اب اس کے 8 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ دہلی کیپٹلس ایک درجہ نیچے کھسک کر ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ دہلی کے بھی 8 پوائنٹس ہیں، لیکن نیٹ رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے وہ پیچھے رہ گئی۔دوسری جانب ممبئی انڈینز کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔ ٹیم 9 میچوں میں 7 شکستوں کے ساتھ صرف 4 پوائنٹس پر نویں نمبر پر موجود ہے۔ آخری یعنی دسویں پوزیشن پر لکھنؤ سپر جائنٹس ہے، جب کہ آٹھویں نمبر پرکولکتہ نائٹ رائیڈرزموجود ہے۔اگر ٹاپ ٹیموں کی بات کریں تو پنجاب کنگز 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد رائل چیلنجزز بنگلور، سن ارئزرزحیدرآباد اور راجستھان رائلز بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں،
جن کے 12-12 پوائنٹس ہیں۔ پانچویں نمبر پر گجرات ٹائٹنز موجود ہے۔آج کے میچز کی بات کریں تو اتوار 3 مئی کو آئی پی ایل میں دو اہم مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں گجرات ٹائٹنز اور پنجاب کنگز آمنے سامنے آئیں گے۔ دونوں میچز شائقین کرکٹ کے لیے نہایت دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
