Bharat Express DD Free Dish

IND vs Aus: سڈنی میں وراٹ کوہلی کے پہلے رن کا جشن، شائقین نے بجائی تالیاں؛ جانیں کیوں ہوا ایسا

جیسے ہی وراٹ کوہلی نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میں ایک رن لیا، پورا اسٹیڈیم شور سے گونج اٹھا۔ کوہلی نے بھی اپنے پہلے رن کا جشن منایا۔

وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میں جیسے ہی اپنا پہلا رن لیا، پورا اسٹیڈیم شور سے گونج اٹھا۔ شائقین تالیاں بجانے لگے، کوہلی نے بھی اس پر ہلکا جشن منایا اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔ وہ شبھمن گل کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے تھے، جنہوں نے روہت شرما کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت کی تھی۔آسٹریلیا کے دورے کا پہلا ون ڈے پرتھ میں کھیلا گیا تھا، کوہلی 224 روز بعد انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے۔ مداحوں کو ان سے بڑی امیدیں تھیں لیکن وہ ’ڈک‘ آؤٹ ہو گئے۔ یہیں تک بات ٹھیک تھی، مگر شائقین کا دل اُس وقت ٹوٹ گیا جب ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں بھی وہ کھاتہ نہ کھول سکے۔ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ وراٹ کوہلی مسلسل دو ون ڈے میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

دو ’ڈک‘ کے بعد وراٹ کوہلی کا پہلا رن

آج سڈنی میں اپنی پہلی ہی گیند پر وراٹ کوہلی نے تیزی سے دوڑ کر ایک رن مکمل کیا۔ یہ اس سیریز کا ان کا پہلا رن تھا۔ دو ’ڈک‘ کے بعد آیا یہ رن مداحوں کے لیے خوشی کا لمحہ بن گیا۔ سڈنی میں موجود تمام شائقین نے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔ کوہلی نے بھی اسے ہلکے انداز میں سیلیبریٹ کیا، اور ان کے چہرے پر ایک دلکش مسکراہٹ بکھر گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read