چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔
چنئی سپرکنگس نے لواسکورننگ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پہلے کھیلتے ہوئے 137 رن بنائے تھے، دوسری طرف ہدف کا تعاقب کرنے اترے چنئی سپرکنگس بلے بازوں نے ایک طرف وکٹ ہاتھ میں بچا کر رکھے اوردوسری طرف اسکوربورڈ کو بھی چلانا جاری رکھا۔ چنئی سپرکنگس نے 14 گیند باقی رہتے ہوئے اس مقابلے کوجیتا ہے اوراس جیت میں کپتان ریتو راج گائیکواڑ کی 67 رنوں کی ناٹ آوٹ نصف سنچری اننگ نے اہم کردار نبھائی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس آئی پی ایل 2024 میں مسلسل تین جیت درج کرچکی تھی، لیکن موجودہ سیزن میں چنئی سپرکنگس انہیں ہرانے والی پہلی ٹیم بنی ہے۔ وہیں چنئی سپرکنگس نے مسلسل 2 ہار جھیلنے کے بعد جیت کی لے واپس پائی ہے۔
چنئی سپرکنگس کی جیت میں رچن رویندرنے 15 رنوں کا تعاون دیا۔ چنئی سپرکنگس پہلے 10 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر81 رن بناچکی تھی، جس سے ان کے لئے جیت پانا کافی آسان ہوگیا تھا کیونکہ آخری 10 اووروں میں ٹیم کو 57 رنوں کی ضرورت تھی اور 9 وکٹ ہاتھ میں تھے۔ حالانکہ 13ویں اوورمیں مشیل آوٹ ہوگئے، لیکن اس کے بعد امپیکٹ پلیئرکے طورپر بلے بازی کرنے آئے شیوم دوبے نے ہربارکی طرح طوفانی اندازمیں بلے بازی کرتے ہوئے میچ کو یکطرفہ بنا دیا تھا۔ شیوم دوبے نے اپنی 18 گیندوں کی 28 رنوں کی طوفانی اننگ میں ایک چوکا اور تین چھکے لگائے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی گیند بازی کی بات کریں تو مچیل اسٹارک کی ایک بار پھر خوب دھنائی ہوئی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے سنیل نرائن اور ویبھو اروڑہ کے علاوہ کوئی گیند بازوکٹ نہیں لے پایا۔
ریتوراج گائیکواڑ کی کپتانی اننگ
آئی پی ایل 2024 میں چنئی سپرکنگس کی کپتانی ملنے کے بعد ریتو راج گائیکواڑ بلے بازی میں کافی جدوجہد کررہے تھے۔ حالانکہ انہوں نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف 46 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن باقی تین اننگوں میں وہ بلے سے کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائے تھے۔ اب کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف میچ میں سلو پچ پرانہوں نے ذمہ داری لیتے ہوئے 58 گیندوں میں 67 رنوں کی اننگ کھیل کراپنی فارم کے واپس لوٹنے کے اشارے دیئے ہیں۔ اس اننگ میں انہوں نے 9 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ چنئی سپرکنگس کی جیت میں رویندر جڈیجہ اورتشار دیش پانڈے بھی چمکے۔ ان دونوں نے گیند بازی میں 3-3 وکٹ حاصل کئے۔
بھارت ایکسپریس۔