Bharat Express

Punjab Kings Playing 11: سن رائزرز حیدرآباد آج پنجاب کنگز سے ٹکرائے گی، جانیں پلیئنگ الیون کیا ہوگی

آشوتوش نے گزشتہ سال اکتوبر میں کھیلی گئی ۔سید مشتاق علی ٹرافی میں کافی سرخیاں اپنے نام کی تھیں ۔جب انہوں نے صرف گیارہ گیندوں میں نصف سنچری بنا کر یوراج سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا ۔

سن رائزرز حیدرآباد آج پنجاب کنگز سے ٹکرائے گی، جانیں پلیئنگ الیون کیا ہوگی

Punjab Kings Playing 11: پنجاب کنگزجس نے اپنے آخری میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف ہارا ہوا میچ جیتا تھا، آج اپنے گھر پر سن رائزرس حیدرآباد کا سامنا کرے گا۔ اس میچ میں پنجاب کنگز کی پلیئنگ الیون میں کچھ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ گیارہ گیندوں میں نصف سنچری بنانے والے دھماکہ خیز بلے باز آشوتوش شرما کو آج پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

آشوتوش نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات کے خلاف صرف 17 گیندوں میں 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا تھا۔ ششانک سنگھ کے ساتھ مل کر انہوں نے اپنی ٹیم کو  تقریبا ً ہارے ہوئے میچ کو جیت میں بدل دیا۔ اس سے قبل آشوتوش شرما نے بھی گیارہ گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

آشوتوش نے گزشتہ سال اکتوبر میں کھیلی گئی ۔سید مشتاق علی ٹرافی میں کافی سرخیاں اپنے نام کی تھیں ۔جب انہوں نے صرف گیارہ گیندوں میں نصف سنچری بنا کر یوراج سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ  گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ میں ایک اثر انگیز کھلاڑی کے طور پر کھیلے۔

آج کا پلیئنگ الیون اس طرح ہو سکتا ہے

سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف پنجاب کنگز کی پلیئنگ الیون کے بارے میں بات کریں تو کپتان شیکھر دھون اور جونی بیرسٹو اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد تیسرے نمبر پر پربھسمرن سنگھ، چوتھے نمبر پر سکندر رضا، پانچویں نمبر پر جیت شرما، چھٹے نمبر پر ششانک سنگھ اور ساتویں نمبر پر آشوتوش شرما کھیل سکتے ہیں۔ اس کے بعد سیم کرن بھی بیٹنگ یونٹ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ راہول چاہر  اور ہرپریت برار اسپن کا شعبہ سنبھال سکتے ہیں ۔جب کہ کاگیسو ربادا اور ہرشل پٹیل فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ سنبھال سکتے ہیں۔ جب کہ ارشدیپ سنگھ امپیکٹ کھلاڑی کے طور پر کھیل سکتے ہیں۔

حیدرآباد کے خلاف پنجاب کے ممکنہ پلیئنگ الیون – شیکھر دھون (کپتان)، جونی بیرسٹو، پربھسمرن سنگھ، سیم کرن، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ششانک سنگھ، سکندر رضا، آشوتوش شرما، ہرپریت برار، ہرشل پٹیل، کگیسو ربادا۔

امپیکٹ پلیئر- ارشدیپ سنگھ۔

بھارت ایکسپریس