ہندوستانی کرکٹ میں ایک بارپھرہلچل تیزہوگئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ونڈے سے ٹھیک پہلے بی سی سی آئی نے چیف کوچ گوتم گمبھیر، چیف سلیکٹراجیت اگرکراوربورڈ کے کچھ اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی ہے۔ میچ سے کچھ گھنٹے پہلے منعقد کی جا رہی یہ میٹنگ کئی بڑے اشارے دے رہی ہے۔
اچانک کیوں ہو رہی ہے بڑی میٹنگ؟
اسپورٹس اسٹارکی رپورٹ کے مطابق، اس میٹنگ میں بی سی سی آئی سکریٹری دیوجیت سائیکیا، جوائنٹ سکریٹری پربھتیج سنگھ بھاٹیا، کوچ گوتم گمبھیراورسلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکرموجود رہیں گے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ نئے بی سی سی آئی صدرمتھن منہاس اس میں شامل ہوں گے یا نہیں۔ حالانکہ یہ امکان بے حد کم ہے کہ وراٹ کوہلی، روہت شرما یا کوئی بھی سینئرکھلاڑی اس میٹنگ میں بلایا جائے گا۔ بی سی سی آئی افسرکے مطابق، اس میٹنگ کا مقصد ٹیم سلیکشن میں مستقل مزاجی اورمستقبل کے منصوبوں کو واضح کرنا ہے۔
ٹسٹ سیریز کی ہار نے تشویش میں کیا اضافہ
حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلوٹسٹ سیریزمیں ملی ہارنے بورڈ کو کئی سوالوں پرسوچنے پرمجبورکیا ہے۔ اس میٹنگ میں ٹیم کی حالیہ غلط حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مینجمنٹ اورکھلاڑیوں کے درمیان کمیونیکیشن گیپ ہے۔ لمبے وقت کے لئے ٹیم کے منصوبوں کومضبوط کرنا ہے۔ ایک سینئرافسرکا کہنا ہے کہ ہوم ٹسٹ سیزن میں کئی بارمیدان کے اندر اور باہرعجیب فیصلے دیکھنے کوملے ہیں۔ اگلے ٹسٹ سیریزمیں ابھی 8 ماہ باقی ہیں، اس لئے ہم پہلے اپنی پوری تیاری کرنا چاہتے ہیں۔
ٹی-20 اور ونڈے ورلڈ کپ سے متعلق بڑے فیصلے
ہندوستان آئندہ سال ٹی-20 ورلڈ کپ میں خطاب بچانے کے لئے اترے گا۔ جبکہ اس کے بعد ونڈے ورلڈ کپ بھی سامنے ہے۔ ایسے میں بورڈ کسی بھی طرح کا خطرہ نہیں مول لینا چاہتا ہے۔ ایک سینئرافسرکے مطابق، اگلے دوبڑے آئی سی سی ٹورنا منٹ میں ہندوستان ٹاپ دعویدارہونے والا ہے، اس لئے سبھی اسٹریٹجک موضوعات کوفوراً حل کرنا ضروری ہے۔
کوہلی-روہت کے کردارپرتبادلہ خیال
گزشتہ کچھ وقت سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بورڈ وراٹ کوہلی کو ٹسٹ کرکٹ میں واپسی کے لئے منانا چاہتا تھا۔ حالانکہ رانچی ونڈے کے بعد کوہلی نے کسی بھی طرح کی واپسی کے امکانات سے واضح طورپرانکارکردیا ہے۔ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ مینیجمنٹ، سلیکشن کمیٹی اورسینئرکھلاڑیوں کے درمیان اختلافات ہیں، جنہیں حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس میٹنگ کے نتیجے آنے والے دنوں میں ٹیم انڈیا کی سمت اورسلیکشن کمیٹی کوبڑی سطح پرمتاثرکرسکتے ہیں۔ دوسرے ونڈے سے ٹھیک پہلے لی گئی اس اچانک میٹنگ نے فینس کے درمیان جوش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


