Bharat Express DD Free Dish

India Tour of Sri Lanka: اگلے ماہ سری لنکا دورے پرٹسٹ سیریزکھیلے گی ٹیم انڈیا، بی سی سی آئی نے کیا شیڈول کا اعلان، جانئے کتنے ہوں گے میچ

ہندوستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا میچ 19 سے 19 اگست کے درمیان گالے میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اورآخری ٹسٹ 23 سے 27 اگست کے درمیان کولمبومیں ہوگا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق، دونوں ہی ٹسٹ صبح 10 بجے سے شروع ہوں گے۔ ہندوستان کی سینئر ٹیم کے دورے سے پہلے اے ٹیم پہلے سے ہی 2 فرسٹ کلاس میچوں کے لئے سری لنکا دورے پرموجود ہے۔ پہلا میچ ڈرا پرختم ہوا۔ دوسرا مقابلہ گالے میں کھیلا جا رہا ہے۔

India Tour of Sri Lanka Schedule: ہندوستانی ٹیم آئندہ ماہ یعنی اگست میں ٹسٹ سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ بی سی سی آئی نے جمعرات (02 جولائی) کو سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا۔ یہ 2022 کے بعد سے ہندوستان اور سری لنکا کے خلاف پہلی ٹسٹ سیریز ہوگی۔ وہیں، 2017 سے سری لنکا دورے پر پہلا ریڈ بال میچ ہوگا۔ سیریز میں دو ٹسٹ کھیلے جائیں گے، جس کے لئے تاریخ اور شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ہندوستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا میچ 19 سے 19 اگست کے درمیان گالے میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اورآخری ٹسٹ 23 سے 27 اگست کے درمیان کولمبومیں ہوگا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق، دونوں ہی ٹسٹ صبح 10 بجے سے شروع ہوں گے۔ ہندوستان کی سینئر ٹیم کے دورے سے پہلے اے ٹیم پہلے سے ہی 2 فرسٹ کلاس میچوں کے لئے سری لنکا دورے پرموجود ہے۔ پہلا میچ ڈرا پرختم ہوا۔ دوسرا مقابلہ گالے میں کھیلا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سال کی شروعات میں سری لنکا کرکٹ نے ٹسٹ سیریز کے ساتھ ساتھ دورے میں تین ٹی-20 میچ جوڑنے کی بھی اپیل کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، ابتدائی طورپراس درخواست کوسری لنکا کو’ڈیٹواہ‘ طوفان سے متاثرہونے والوں کے لئے فنڈزجمع کرنے میں مدد کے لئے ایک اچھا قدم قراردیا گیا تھا۔ تاہم، ہندوستان کے انٹرنیشنل کیلنڈرکودیکھتے ہوئے، بی سی سی آئی نے ٹی 20 سیریزکوشامل نہیں کیا۔

ہندوستان اورسری لنکا کی ٹسٹ سیریز کا شیڈول

پہلا ٹسٹ 15 سے 19 اگست، گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم، گالے

دوسرا ٹسٹ 23 سے 27 اگست، سنہلیزاسپورٹس کلب کرکٹ گراونڈ، کولمبو

ٹیم انڈیا کا گزشتہ ٹسٹ

ٹیم انڈیا نے گزشتہ ٹسٹ افغانستان کے خلاف کھیلا تھا۔ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان واحد ٹسٹ نیو چنڈی گڑھ میں کھیلا گیا تھا۔ میچ میں شبھمن گل کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے ایک اننگ اور 300 رنوں سے جیت حاصل کی تھی۔ یہ مقابلہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کا حصہ نہیں تھا، جس سے جیت کے بعد بھی ہندوستان کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچ سکا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read