وراٹ کوہلی کانپور میں ایک نہیں کئی ریکارڈ بنانے والے ہیں ، ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار اہوگا ایسا
بھارتی ٹیم اس سال مارچ میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اپنا پہلا ون ڈے آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیل رہی ہے۔ یہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کئی لحاظ سے اہم ہے۔ روہت اور وراٹ طویل عرصہ تک غیر حاضری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔ پہلے میچ میں سب کی نظریں کوہلی اور روہت پر تھیں لیکن دونوں بلے بازوں نے کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روہت نے سات رنز بنائے اور کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ غور طلب ہے کہ دونوں کھلاڑی ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب صرف ون ڈے میں نظر آئیں گے۔ دونوں کھلاڑی سنہ 2027 کا ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش بھی ظاہر کر چکے ہیں۔
کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر یہ بھی کہا
پرتھ میں ہونے والے میچ سے قبل کوہلی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے طویل وقفے کے باوجود خود کو فٹ رکھا ہے۔ کمنٹیٹر روی شاستری اور ایڈم گلکرسٹ کے ساتھ فاکس اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان نے کہا، ’’سچ کہوں تو میں نے گذشتہ 15-20 برسوں میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلا ہے، میں نے واقعی آرام نہیں کیا، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ میں نے گذشتہ 15 برسوں میں شاید بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلے ہوں، جس میں آئی پی ایل بھی شامل ہے۔ اس لیے میرے لیے یہ وقفہ بہت ہی تازگی بھرا وقت تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میں اب بھی پہلے کی طرح فٹ محسوس کر رہا ہوں اور جب آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ کھیل سکتے ہیں تو آپ تازگی محسوس کر سکتے ہیں۔ ذہنی طور پر آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ میدان میں کیا کرنا ہے۔ بس آپ کو جسمانی تیاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘
میں اپنی زندگی اسی طرح جیتا ہوں: کوہلی
کوہلی نے یہ بھی کہا، ’’اس وقت مجھے احساس ہوا کہ اگر میرا جسم فٹ ہے، اگر میری تیاری ٹھیک ہے، تو کھیل کے بارے میں آگاہی پہلے سے موجود ہے، میرے جسم کو اس کے لیے تال میل بٹھانا ہوگا اور یہی وہ چیز ہے جسے میں بنائے رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، میں اپنی زندگی اسی طرح جیتا ہوں۔ اور ہاں، کوئی پریشانی نہیں ہے۔ میں آسٹریلیا آکر تر و تازہ محسوس کر رہا ہوں۔ اس لیے اب سب کچھ ٹھیک ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


