Bharat Express

نیٹو NATO نے پولینڈ پر میزائل حملے کی مذمت کی

نئی دہلی، 16 نومبر (بھارت ایکسپریس): پولینڈ پر روسی میزائل گرنے کے معاملے میں نیٹو اور جی 7 ممالک پولینڈ کی حمایت میں آگئے ہیں۔ بدھ کی صبح میٹنگ کے بعد نیٹو اور جی 7 ممالک نے کہا، ‘ہم یوکرین کے شہروں پر روس کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ملاقات میں پولینڈ پر میزائل گرنے کے واقعے پر بھی بات ہوئی۔ ہم کیس کی تحقیقات میں پولینڈ کو مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔