Bharat Express

وزیر ستیندر جین کی ضمانت پر فیصلہ کل تک ملتوی

 بھارت ایکسپریس /منی لانڈرنگ کیس میں دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کی ضمانت پر فیصلہ کل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ آرڈر کو ٹائپ نہ کرنے کی وجہ سے دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ کے خصوصی جج وکاس دھول نے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ عدالت ضمانت پر فیصلہ کل دوپہر 2 بجے سنائے گی۔ ستیندر جین کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں 30 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ ستیندر جین گزشتہ ساڑھے 5 ماہ سے جیل میں ہیں۔