Bharat Express DD Free Dish

ترکی میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 22 زخمی

ترکی میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 22 زخمی

انقرہ، 23 نومبر (بھارت ایکسپریس): بدھ کے روز مغربی ترکی کے شہر ڈوج سے کے قریب ریکٹر اسکیل پر 5.9 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ حکام نے اس واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ  زلزلہ  سے کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے مطابق زلزلے کا مرکز گولیاکا ضلع تھا اور یہ صبح 4.08 بجے آیا۔ 6.81 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے طاقتور زلزلے کے جھٹکے استنبول کے ساتھ ساتھ دارالحکومت انقرہ میں بھی محسوس کئے گئے۔ ڈوج سے استنبول سے تقریباً 210 کلومیٹر اور انقرہ سے تقریباً 236 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اے ایف اے ڈی نے کہا کہ زلزلے کے بعد 18 جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ملک کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹویٹر پر کہا کہ قومی طبی امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہیں۔ ڈیوز کے گورنر Cevdet Atay نے اسکولوں کو ایک دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 1999 میں ڈیوز میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جو 30 سیکنڈ تک جاری رہا تھا، جس میں 845 افراد ہلاک اور تقریباً 5000 زخمی ہوئے تھے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read