Bharat Express

Vinod Kambli: ایک بار پھر تنازعہ میں گھرےسابق ہندوستانی کرکٹر ونود کامبلی ، بیوی کو پیٹنے کا لگا الزام

باندرہ پولیس کے مطابق ونود کامبلی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 324 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

ایک بار پھر تنازعہ میں گھرےسابق ہندوستانی کرکٹر ونود کامبلی ، بیوی کو پیٹنے کا لگا الزام

Vinod Kambli: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق  تجربہ کارکھلاڑی ونود کامبلی ایک بار پھر تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ اس بار ان کی بیوی اینڈریا  ہیوٹ نے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف شراب کے نشے میں گالی گلوچ، بدسلوکی اور مار پیٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔

ونود کامبلی کی بیوی اینڈریا  ہیوٹ کی شکایت کی بنیاد پر ممبئی پولیس نے ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 324 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ کامبلی کی بیوی اینڈریا  ہیوٹ نے الزام لگایا ہے کہ ونود کامبلی نے کھانا پکانے والے پین کا ہینڈل ان پر پھینکا، پین کا ہینڈل لگنے سےان کے سر پر چوٹ  آئی ہے۔

کامبلی کی بیوی اینڈریا  ہیوٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو دوپہر 1 بجے سے 1.30 بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا ،جب کامبلی، مبینہ طور پر نشے کی حالت میں باندرہ میں واقع اپنے فلیٹ پر پہنچے اور اپنی بیوی اینڈریا  ہیوٹ کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس کے بعد وہ  دوڑ کر کچن کی طرف بھاگےاور کوکنگ پین کا ہینڈل لے کر میری طرف پھینک دیا۔

باندرہ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن آنے سے پہلے ونود کامبلی کی بیوی اینڈریا  ہیوٹ نے بھابھا اسپتال میں اپنا علاج کروایا۔ اس کے بعد کامبلی کی بیوی اینڈریا  ہیوٹ پولیس  اسٹیشن پہنچی اور اپنے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

باندرہ پولیس کے مطابق ونود کامبلی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 324 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سابق کرکٹر اور ان کی بیوی اینڈریا  ہیوٹ کے درمیان جھگڑے کا گواہ  ان کا بیٹا ہے، ونود کامبلی کے12 سالہ بیٹے نے یہ سب  واقعہ اپنی آنکھوں سے واقعہ کو  دیکھا ، وہ یہ سب دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا۔

کامبلی کی بیوی اینڈریا  ہیوٹ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں کہا، ‘وہ مجھے دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔ وہ مجھے اور میرے بچے کو گالی دیتے ہیں، یہاں تک کہ انہیں مارتے ہیں۔ کھانا پکانے کے پین سے ہمیں مارنے کے بعد انہوں نے ہمیں بلے سے بھی مارا۔

اہم بات یہ ہے کہ ونود کامبلی کو اس سے قبل پولیس نے گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا تھا۔ پھر اس نے شراب کے نشے میں اپنی کار سے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔

  -بھارت ایکسپریس