Bharat Express DD Free Dish

former Indian cricketer

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز شکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سوفی شائن سے منگنی کر لی ہے۔ اس خوشگوار خبر کا اعلان دھون نے پیر کے روز سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جس کے بعد ان کے مداحوں اور کرکٹ حلقوں میں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بلے باز شکھر دھون ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ میدان میں جارحانہ بلے بازی اور زندگی میں بے باک انداز کے لیے مشہور ’’گبّر‘‘ اب فروری میں اپنی آئرش دوست سوفی شائن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

کولکاتا ٹیسٹ میں بھارت کی شکست کے بعد ایڈن گارڈن کی پچ پر سوالات اٹھے۔ سورو گانگولی نے پچ میں چھیڑ چھاڑ بند کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ گوتم گمبھیر نے پچ کا دفاع کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین نے جمعہ کے روز تلنگانہ کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر جِشنو دیو ورما نے اظہر الدین سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

آپ کو بتادیں کہ اظہرالدین ایک عظیم کرکٹر رہے ہیں جنہوں نے بھارت کے لیے 99 ٹیسٹ میچز اور 334 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے اور کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ ان کی کپتانی میں بھارت نے کئی کامیابیاں حاصل کیں۔

ہندوستانی کے سابق کرکٹر بلے باز نمن اوجھا کے والد ونے اوجھا کو غبن کے معاملے میں 7 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ونے اوجھا پر 7 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ ونے اوجھا کا الزام ہے کہ انہوں نے 1.25 کروڑ روپئے کا غبن کیا تھا۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی رابن اتھپا کے خلاف 23 لاکھ روپئے کے گھوٹالے کے معاملے میں گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوگیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ ایک بار پھر ایم ایس دھونی پر غصے میں نظر آئے اور بتایا کہ دھونی نے کس طرح ان کے بیٹے یوراج سنگھ کا کرکٹ کیریئر تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے سابق وکٹ کیپر بلے باز دھونی کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

سہواگ ایک اوپننگ بلے باز تھے اور پہلی ہی گیند سے حملہ کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ کرکٹ میں کھلاڑی اکثر نئی گیند کو بار بار چھوڑ کر اس کو پرانی کرتے ہیں لیکن سہواگ اس بات کے لیے مشہور تھے کہ وہ گیند کو بار بار مار کر ہی پرانی کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق بھارتی کھلاڑی کو گانے گانے کی بھی عادت تھی۔

سلیم درانی ہندوستان کے پہلے اور واحد ایسے کرکٹر ہیں، جن کی پیدائش افغانستان میں ہوئی ہے۔ کابل میں پیدا ہوئے درانی کی فیملی ہندوستان آگئی تھی۔ ہندوستان کے لئے انہوں نے 29 ٹسٹ میں سنچری اور 7 نصف سنچری کی مدد سے1,202 رن بنائے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی گیند بازی سے 75 وکٹ بھی حاصل کئے۔