Bharat Express

TMC leader shot dead: ممتا بنرجی کے قریبی ٹی ایم سی لیڈر کا گولی مار کر قتل، موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نےواردات کو دیا انجام

ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں جان کر انتہائی دکھی اور صدمے میں ہیں۔ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’میں بہت صدمے میں ہوں کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیسے کروں، بھگوان چیتالی کو زندگی میں آگے بڑھنے کی طاقت دے۔‘‘

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

:TMC leader shot dead مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی دلال سرکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ دلال سرکار کو دن دَہاڑے موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے جھلجھلیا موڑ علاقے میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دلال سرکار کو ’بابلا‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا، جس میں ٹی ایم سی کے کونسلر دلال سرکار اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہ اپنی دکان پر بیٹھا ہوئے تھےکہ کچھ لوگ ان کے پاس آئے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹر سائیکل پر آئے حملہ آوروں نے انہیں بہت قریب سے سر میں کئی گولیاں ماریں۔ جب تک انہیں اسپتال لے کرجایا جاتا تب تک ان کی موت ہو چکی تھی۔

سی ایم ممتا بنرجی نے کیا کہا؟

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ابھی تک اس قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حالانکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بابلا سرکار کے قتل کے حوالے سے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایکس  پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’میرے قریبی ساتھی اور بہت مقبول لیڈر بابلا سرکار کو آج قتل کر دیا گیا ہے۔ بابلا سرکار اور ان کی بیوی چیتالی سرکار نے شروع سے ہی ترنمول کانگریس کے لیے سخت محنت کی ہے اور بابلا کونسلر بھی منتخب ہوئے ۔

 

اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں جان کر انتہائی دکھی اور صدمے میں ہیں۔ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’میں بہت صدمے میں ہوں کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیسے کروں، بھگوان چیتالی کو زندگی میں آگے بڑھنے کی طاقت دے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Also Read