Bharat Express

گورکھپور میں ایک ہی پریوار کے تین لوگوں نے کی خد کشی

گورکھپور، 16 نومبر (بھارت ایکسپریس): گورکھپور ضلع کے شاہ پور تھانہ کے گھوسی پوروا علاقے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔  اس شخص اور اس کی دو بیٹیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے اپنی ابتدائی تفتیش میں پایا کہ بیٹیوں کی اسکول کی فیس گزشتہ پانچ ماہ سے ادا نہیں کی گئی تھی۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکیاں اچھی طالبات تھیں اور ان کے تعلیمی ریکارڈ کی وجہ سے اسکول انتظامیہ نے ان پر فیس کے لیے کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔جانکاری کے مطابق، 45 سالہ جتیندر سریواستو اپنی دو بیٹیوں 16 سالہ مانیا اور 14 سالہ مانوی کے ساتھ رہتے تھے۔  دونوں لڑکیاں ایک پرائیویٹ انگلش میڈیم اسکول میں پڑھتی تھیں۔

سریواستو 1999 میں ایک ٹرین حادثے میں ایک ٹانگ سے محروم ہو گئے تھے اور ان کی بیوی سمی کا دو سال قبل کینسر کی وجہ  سے انتقال ہو گیا تھا۔ بیوی کی موت کے بعد سریواستو نے روزی روٹی کے لیے گھر میں سلائی کا کام شروع کر دیا تھا۔  وہ گزشتہ دو سال سے مالی بحران کا سامنا کر رہے تھے۔

 گورکھپور کے ایس ایس پی گورو گروور نے بتایا کہ جتیندر سریواستو کے والد اوم پرکاش جو ایک پرائیویٹ کمپنی میں گارڈ کے طور پر کام کر رہے ہیں، اس رات ڈیوٹی پر تھے۔  اگلی صبح جب وہ گھر واپس آئے تو انہوں  نے تینوں کو  پھانسی پر لٹکے ہوئے پایا۔ انہیں اس حالت میں دیکھ انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

Also Read