Bharat Express

IMD Weather Forecast: کیرالہ میں 5 اکتوبر تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی، نو اضلاع کیلئے یلو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو جائے گی۔ پانی بھر جانے یا درختوں کے اکھڑ جانے سے ٹریفک اور بجلی عارضی طور پر درہم برہم ہو جائے گی۔ فصلوں کو نقصان پہنچے گا اور اچانک سیلاب آئے گا۔

مانسون یوپی-بہار کو کہہ رہا ہے الوداع، ان ریاستوں میں آج ہو سکتی ہے تیز بارش

ترواننت پورم: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتوار کے روز کہا کہ کیرالہ میں 5 اکتوبر تک بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے نو اضلاع کے لیے یکم اکتوبر تک یلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

آئی ایم ڈی نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں 64.5 ملی میٹر سے لے کر 115.5 ملی میٹر تک کی بھاری بارش کی امید ہے۔ 30 ستمبر کو ترواننت پورم، کولم، پٹتھانامتھیٹا، ایرناکولم، اڈوکی، تھریسور، کوزی کوڈ، وائناڈ، کننور میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، یکم اکتوبر کو پٹتھانامتھیٹا، ایرناکولم اور اڈوکی میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، 5 اکتوبر تک کیرالہ کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران لینڈ سلائیڈ اور پانی جمع ہونے کے خطرے والے علاقوں میں جانے بچیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو جائے گی۔ پانی بھر جانے یا درختوں کے اکھڑ جانے سے ٹریفک اور بجلی عارضی طور پر درہم برہم ہو جائے گی۔ فصلوں کو نقصان پہنچے گا اور اچانک سیلاب آئے گا۔

آئی ایم ڈی نے بیان میں کہا کہ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سمندر میں جانے سے گریز کریں کیونکہ طوفانی موسم کیرالہ-لکشدیپ کے ساحلوں پر 30 ستمبر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 35-45 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کی توقع ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 30 جون کو کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 420 افراد ہلاک اور 397 زخمی ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read