Bharat Express

Weather Forecast

جموں و کشمیر میں سردی کی لہر کی وجہ سے کم از کم درجہ حرارت صفر سے نیچے 7.8 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ گلمرگ اور پہلگام جیسے علاقوں میں شدید برفباری ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اونچائی والے علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ دھند اور ٹھنڈی ہواؤں سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے۔

انڈیگو اور اسپائس جیٹ نے بھی خبردار کیا ہے کہ خراب موسم کے باعث پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بدھ کو دہلی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پنجاب اور ہریانہ میں سردی اپنے عروج پر ہے۔ موگا میں کم سے کم درجہ حرارت 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ امرتسر، پٹیالہ اور لدھیانہ جیسے شہروں میں بھی درجہ حرارت معمول سے بہت کم ہے۔ ہریانہ کے سونی پت اور کرنال میں درجہ حرارت 3 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔

9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات پر گھنی دھند چھائی ہو سکتی ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے 10 اور 12 جنوری کے درمیان مغربی یوپی، پوروانچل، بندیل کھنڈ اور اودھ کے علاقے میں ہلکی سے درمیانی بارش کی امید ہے۔

دہلی این سی آر میں اتنی شدید سردی ہے کہ 400 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ گھنی دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک گر گئی ہے۔ لوگوں کو سڑکوں پر گاڑی چلانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو جائے گی۔ پانی بھر جانے یا درختوں کے اکھڑ جانے سے ٹریفک اور بجلی عارضی طور پر درہم برہم ہو جائے گی۔ فصلوں کو نقصان پہنچے گا اور اچانک سیلاب آئے گا۔

ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں بارش جاری ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو 'یلو الرٹ' جاری کیا اور ہفتہ کو ریاست میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 5 دنوں کے دوران گوا، وسطی مہاراشٹرا اور ساحلی کرناٹک میں ہلکی سے اورشدید بارش کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق، مانسون شمال مغربی ہندوستان میں 27 جون سے 3 جولائی کے درمیان فعال ہونے اور خطے کے بیشتر حصوں تک پہنچنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، اتراکھنڈ اور مشرقی اتر پردیش میں اگلے سات دنوں کے دوران  طوفانی بارش  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے دارالحکومت دہلی، پنجاب اور ہریانہ کے کچھ علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔