Bharat Express DD Free Dish

Change in inflation rate in January 2025: زرعی اور دیہی کارکنوں کے لیے خوردہ افراط زر جنوری میں معمولی طور پر کم ہو کر 4.61 فیصداور 4.73فیصد پہنچی

CPI-AL کا فوڈ انڈیکس دسمبر میں 1,262 پوائنٹس سے گھٹ کر جنوری میں 1,255 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح، CPI-RL کے لیے فوڈ انڈیکس دسمبر میں 1,269 پوائنٹس سے جنوری میں 1,261 پوائنٹس تک گر گیا۔

پیر کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرعی کارکنوں اور دیہی کارکنوں کے لیے خوردہ افراط زر کی شرح جنوری 2025 میں بالترتیب 4.61 فیصد اور 4.73 فیصد رہی، جب کہ دسمبر 2024 میں یہ 5.01 فیصد اور 5.05 فیصد تھی۔ وزارت محنت کے ایک بیان کے مطابق زرعی ورکرز کے لیے مجموعی قیمت کا اشاریہ (CPI-AL) اور کنزیومر پرائس انڈیکس برائے دیہی ورکرز (CPI-RL) جنوری میں بالترتیب 4 اور 3 پوائنٹس کی کمی سے 1,316 اور 1,328 پوائنٹس پر آگیا۔

جنوری 2025 میں افراط زر کی شرح میں تبدیلی

بیان کے مطابق جنوری 2025 میں CPI-AL اور CPI-RL کی سالانہ افراط زر کی شرح بالترتیب 4.61 فیصد اور 4.73 فیصد ریکارڈ کی گئی، جب کہ جنوری 2024 میں یہ شرح بالترتیب 7.52 فیصد اور 7.37 فیصد تھی۔ دسمبر 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق  افراط زر کی شرح CPI-AL کے لئے 5.01 فیصد اور CPI-RL کے لئے 5.05 فیصد تھی۔

اشیائے خوردونوش کی مہنگائی میں بھی کمی آئی

CPI-AL کا فوڈ انڈیکس دسمبر میں 1,262 پوائنٹس سے گھٹ کر جنوری میں 1,255 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح، CPI-RL کے لیے فوڈ انڈیکس دسمبر میں 1,269 پوائنٹس سے جنوری میں 1,261 پوائنٹس تک گر گیا۔

یہ کمی زرعی اور دیہی کارکنوں کے لیے راحت کے طور پر آسکتی ہے، کیونکہ یہ زمرے عام طور پر قیمتوں میں اضافے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read