نئی دہلی، 17 فروری 2025، بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ریلائنس کو فیوچر برانڈ انڈیکس 2024 میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ کمپنی نے 11 مقامات کی زبردست چھلانگ لگائی ہے، گزشتہ سال کمپنی 13 ویں نمبر پر تھی۔ درجہ بندی میں ریلائنس اب مشہور عالمی برانڈز جیسے ایپل، نائیکے، والٹ ڈزنی، نیٹ فلیکس، مائیکرو سافٹ، انٹیل اور ٹوئٹا سے آگے ہے۔سام سنگ نے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
فیوچر برانڈ سرفہرست 100 کمپنیوں کی درجہ بندی کرتا ہے۔ درجہ بندی میں دنیا بھر سے پیشہ ور افراد شامل ہیں۔ روایتی درجہ بندی کے برعکس جو مالی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرتی ہے، فیوچر برانڈ انڈیکس اس بات پر گہری نظر ڈالتا ہے کہ دنیا بھر کے پیشہ ور افراد برانڈز کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ درجہ بندی ان برانڈز کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے جو اہداف کو پورا کرنے کے لیے مسلسل حکمت عملی تیار کرتے ہیں، اور مارکیٹ میں تبدیلیوں کے ساتھ دوسری کمپنیوں سے آگے رہتے ہیں۔
رینکنگ جاری کرتے ہوئے،فیوچر برانڈ انڈیکس2024کی رپورٹ میں کہا گیا، “مستقبل کے برانڈز اپنی بنیادی شناخت کو کھوئے بغیر صارفین کی توقعات، تکنیکی ترقی اور مارکیٹ کی حرکیات کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کے مطابق ہوتے ہیں۔ وہ اس بات سے واقف ہیں کہ وہ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں۔ پچھلی دہائی میں فیوچربرانڈ انڈیکس سے پتہ چلتا ہےکہ کامیاب برانڈ جانتے ہیں کہ رواں حالات کے ساتھ تال میل کیسے بٹھایا جائے جس سے نہ صرف اس کا وجود یقینی ہو،بلکہ مسلسل کامیابی بھی ملے۔‘‘
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



