Bharat Express

Delhi Railway Station Stampede:’میں پہلے ہی…’، راگھو چڈھا نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پرمچی بھگدڑ پر حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

راگھو چڈھا نے کہا کہ انہوں نے 11 فروری کو پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا، جس میں ریلوے اسٹیشنوں پر بہتر انتظام اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا، لیکن حکومت نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اور افراتفری کے بارے میں ایوان میں سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے المناک حادثے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس بھگدڑ میں بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ یہ حادثہ ریلوے انتظامیہ کی سنگین لاپرواہی اور بھیڑ پر قابو پانے میں ناکامی کواجاگر کرتا ہے۔ اگر ضروری انتظامات پہلے سے کر لیے جاتے تو شاید یہ جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

راگھو چڈھا نے کہا کہ انہوں نے 11 فروری کو پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا، جس میں ریلوے اسٹیشنوں پر بہتر انتظام اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا، لیکن حکومت نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ جس کا نتیجہ یہ خوفناک حادثہ ہے۔ واضح رہے  کہ اس حادثے کو لے کر حکومت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھیڑ پر قابو پانے اور مسافروں کی حفاظت کے بارے میں پہلے ہی خبردار کیا تھا لیکن حکومت نے اسے نظر انداز کر دیا۔

پریاگ راج جانے کے لیے عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ

دراصل، یہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پریاگ راج میں مہا کمبھ جاری ہے، جہاں ملک بھر سے کروڑوں عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔ کمبھ میلہ ایک بڑا مذہبی پروگرام ہے، جس میں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی مہا کمبھ اور اردھ کمبھ کے دوران ریلوے اسٹیشنوں پر بھگدڑ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر سنیچر کی رات دیر گئے بھاری ہجوم کی وجہ سے بھگدڑ مچنے سے 9 خواتین، 4 مرد اور 5 بچوں سمیت 18 افراد کی المناک موت ہوگئی۔ حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں میں 9 کا تعلق بہار، 8 دہلی اور ایک ہریانہ سے ہے۔ حکومت نے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان بھی کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read