یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ2023 کی اختتامی تقریب آج
UP Global Investors Summit 2023: یوپی میں دو دن سے جاری گلوبل انویسٹرس سمٹ کا آج آخری دن ہے۔ اختتامی تقریب والمیکی ہال میں شام 4 بجے سے 5.15 بجے تک ہوگی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اس پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔
ڈبل انجن کی حکومت میں یوپی ترقی کا نیاباب لکھ رہا ہے ۔ یہاں چل رہے گلوبل انویسٹرس سمٹ پرہندوستان اور بیرون ملک کے نامور کاروباریوں کی نظریں ہیں۔ ہر کوئی یہاں سرمایہ کاری کے لیے بے چین نظر آرہاہے۔آج یوپی میں جاری چوٹی کانفرنس کا آخری دن ہے۔ جس میں سیاست سے لے کر صنعت انڈسٹری کی اہم شخصیات اپنی موجودگی درج کرائیں گے۔
بات اگر آج کے پروگرام کی کریں تو صبح 10 بجے سے 11.15 بجے کے بیچ ویاس ہال میں یوپی دی ایمرجنگ ویئر ہاؤسنگ اینڈ لاجسٹکس ہب آف انڈیا میں مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل موجود رہیں گی۔وہیں بھاردواج ہال میں یوپی اپورچنیٹیس ان ایکسائز اینڈ شوگر انڈسٹری پر بات چیت کی جائے گی۔اس میں مرکزی وزیر پیوش گوئل شرکت کریں گے۔ جب کہ وششٹھ ہال میں سیشن ای موبلٹی، ویہیل اینڈ فیوٹر موبلٹی پرایک سیمینار ہوگا۔ جس میں مرکزی وزیر نتن گڈکری اپنی بات رکھیں گے۔
اس کے علاوہ سمٹ کے آخری دن مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، ہردیپ پوری اور دیگر کئی بڑے وزراء اپنی موجودگی درج کراتے نظر آئیں گے۔ پروگرام شام 4 سے 5.15 بجے کے درمیان ختم ہوگا۔ جس میں مہمان خصوصی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ہوں ہوں گی۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔
ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یوپی میں تین روزہ سرمایہ کار سمٹ کا افتتاح جمعہ کو پی ایم مودی نے کیا تھا۔ اس دوران اس سمٹ میں پہلے دن 10 سیشنز کا انعقاد ہواوہیں دوسرے دن 13 سیشنز اور آج آخری دن 11 سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سمٹ کو یوپی کی ترقی میں سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یوگی حکومت کو امید ہے کہ سمٹ سے یوپی میں 17.3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی۔
-بھارت ایکسپریس