وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت ملک میں کئی فلاحی اور فائدہ مند اسکیمیں چلا رہی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں اس اسکیم کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت آج وزیر اعظم نریندر مودی نے باقاعدہ طور پر اس اسکیم کا افتتاح کیا۔ یہ اسکیم ملک کے 100 اضلاع میں شروع کی جا رہی ہے، جن میں ہماچل پردیش کا واحد ضلع بلاسپوربھی شامل ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا افتتاح
اس موقع پر کسان بھون بلاسپورمیں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہماچل پردیش کے وزیر برائے تکنیکی تعلیم راجیش دھرمانی اور زراعت محکمہ کے ڈائریکٹر رویندر سنگھ جسرورٹیا بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس اسکیم کا افتتاح کیا۔
اسکیم سے متعلق راجیش دھرمانی کا خطاب
اس اسکیم کے آغاز کے سلسلے میں ہماچل پردیش کے وزیر برائے تکنیکی تعلیم راجیش دھرمانی نے کہا کہ پہلے 11 محکموں کے ذریعے 36 مختلف اسکیمیں کسانوں کے لیے چلائی جا رہی تھیں، لیکن ان کے درمیان کوئی مناسب تال میل نہیں تھا۔ ایسے میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کے مقصد سے پردھان منتری دھن-دھانیہ کرشی یوجناکو شروع کیا گیا ہے۔راجیش دھرمانی نے یہ بھی کہا کہ ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان کے تحت افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک تفصیلی دستاویزتیار کریں جو ضلع کے مختلف علاقوں اور ان کے ماحولیاتی حالات پر مبنی ہو، تاکہ مائیکرو پلاننگ کے ذریعے اس اسکیم کے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس سے قبل 2010 میں حکومت ہندنے نیشنل ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ اسکیم شروع کی تھی، جس پر کروڑوں روپےخرچ کیے گئے، لیکن مکمل اور واضح منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اسکیم زمینی سطح پر خاطر خواہ نتائج نہ دے سکی۔اسی تجربے کی بنیاد پر انہوں نے زور دیا کہ پی ایم دھن-دھانیہ کرشی یوجناکے لیے ایک جامع اور تفصیلی ڈاکیومنٹ تیار کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس کے ٹھوس اور مثبت نتائج دیکھنے کو مل سکیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
