وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندرمودی نے بدھ (17 جنوری) کو کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے غریبی ہٹاؤکا نعرہ دیا، لیکن ہم نے کام کر دکھایا۔ ہمارے کام کا اثر ملک بھر میں نظر آرہا ہے۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کا اثر ملک میں نظر آرہا ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ آئی ہے کہ پچھلے نو سالوں میں 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔ اس ملک میں پانچ دہائیوں تک کانگریس جیسی پارٹیوں نے غریبی ہٹاؤ کا نعرہ دیا، لیکن ہماری حکومت میں 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا بڑی بات ہے۔
پی ایم مودی نے کیا کہا؟
جیت کا فارمولہ بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہمارا عزم یہ ہونا چاہیے کہ ہم ہر بوتھ کو جیتیں گے۔ اگر ہم ہر بوتھ جیت سکتے ہیں تو کیرالہ میں الیکشن جیت سکتے ہیں۔ آپ کو زیادہ محنت کرنی ہوگی اور ہر ووٹر پر توجہ دینا ہوگی۔
VIDEO | “As per a recently released report, 25 crore people were uplifted from poverty in the last nine years in the country. This is a big thing in a country where Congress only gave the ‘Garibi Hatao’ slogan for five decades,” says PM @narendramodi, addressing Shakthikendra… pic.twitter.com/8eHDodYHiW
— Press Trust of India (@PTI_News) January 17, 2024
بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) اور یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کا ٹریک ریکارڈ بدعنوانی کی تاریخ کا مترادف ہے۔ ہمیں یہ بات عوام تک پہنچانی ہے۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ہندوستان کی واحد پارٹی ہے جس کے پاس تیز رفتار ترقی کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے اور مستقبل کے لیے ایک واضح وژن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرالہ کے لوگوں نے جو پیار دکھایا ہے اس کے لئے وہ لوگوں کے مشکور ہیں ۔
آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم مودی کیرالہ کے دو روزہ دورے پر ہیں اور شام دیر گئے دہلی واپس آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔