Bharat Express DD Free Dish

Photo Story: نئے بھارت کی بات دہلی کے ساتھ، میگا کانکلیو  میں سی ایم ڈی اپیندر رائے اور مرکزی وزیر اشونی ویشنو اوردیگرشخصیات

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کی صبح 11 بجے شمع جلا کر ‘ نئے بھارت کی بات دہلی کے ساتھ ‘ میگا کانکلیو  کا افتتاح کیا۔

 بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے قیام کی دوسری سالگرہ کے موقع پر  قومی راجدھانی دہلی میں‘ نئے بھارت کی بات دہلی کے ساتھ’ میگا کانکلیو  کا انعقاد کیا گیا۔ اس میگا کانکلیو میں ملک بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سامعین نے مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں کے ترجمانوں، پولیس افسران، فلم ساز، موسیقاروں، مذہبی رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات کی تقریریں سنیں۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کی صبح 11 بجے شمع جلا کر ‘ نئے بھارت کی بات دہلی کے ساتھ ‘ کے میگا کانکلیو  کا افتتاح کیا۔ ساتھ ہی گلوکار سادیانت کوشل نے گنیش وندنا پرفارم کیا۔ اس موقع پر پنڈال میں ‘بھارت ماتا’ کے نعرے لگے۔ اس کے بعد موقع پر موجود حاضرین نے کئی نامور شخصیات کے خطابات سنے۔ اس دوران کئی شخصیات کے بیانات سننے کے بعد حاضرین نے تالیاں بجائیں اور انہیں خوب سراہا۔

سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے، گروپ منیجنگ ایڈیٹر-ڈائریکٹر رادھے شیام رائے سمیت بھارت ایکسپریس فیملی کے زیادہ تر افراد اس کانفرنس میں موجود تھے۔ سی ایم ڈی اپیندر رائے نے مختلف سیشنوں میں ممتاز مقررین کے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سب کو وزیر اعظم نریندر مودی کا مبارکبادی پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت ایکسپریس گروپ کے قیام کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تفصیلی پیغام بھیجا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Photo Story:



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read