Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ہریانہ میں عام آدمی پارٹی نے پہلی فہرست میں 20 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد دوسری امیدواروں کی فہرست میں 9، تیسرے میں 11 اور چوتھی امیدواروں کی فہرست میں 21 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو دی گئی عبوری ضمانت کے تعلق سے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’کاش وہ انہیں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران رہا کر دیتے، تب وہ پارلیمنٹ میں عوام کے لیے بات کر سکتے تھے۔

بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ "ہریانہ کے لوگوں نے بھی اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ کانگریس کی حکومت لانی ہے۔ اس لیے بی جے پی چھوڑ رہی ہے اور کانگریس پارٹی کی حکومت آ رہی ہے۔

سیکورٹی اہلکاروں نے جموں وکشمیر کے ادھم پور میں سرچ آپریشن کے تحت دو دہشت گردوں کو مارگرایا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ابھی علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ راہل گاندھی اس وقت امریکہ میں ہیں اور ان کے کئی بیانات کو لے کر ملک کی سیاست گرم ہے۔

مذہب تبدیلی معاملے میں این آئی اے-اے ٹی ایس کورٹ نے 14 ملزمین کو قصوروارقراردیا ہے۔ اس میں سے 10 ملزمین کو عمر قیدکی سزا سنائی گئی ہے جبکہ چار افراد کو 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

شیخ عبدالرشید، جو انجینئر رشید کے نام سے مشہور ہیں، نے کہا، "میں اپنے لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دوں گا۔ میں قسم کھاتا ہوں کہ میں پی ایم مودی کا نریٹیو'نیا کشمیر' سے لڑوں گا۔

ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی نے جولانہ سیٹ پرکویتا دلال کوٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے اس سیٹ پرونیش پھوگاٹ کوانتخابی میدان میں اتارا ہے۔

ونیش پھوگاٹ کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بی جے پی لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ نے پارٹی  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کے کانگریس میں شامل ہونے سے سچائی سامنے آگئی ہے۔

بابولال مرانڈی نے لکھا کہ جھارکھنڈ کا محکمہ صحت پوری طرح سے بدعنوانی میں ملوث ہے اور پیسے لے کر اور ڈاکٹروں کو من پسند پوسٹنگ دے کر صحت کی خدمات کو متاثر کر رہا ہے۔ دور دراز کے ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹروں کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے مریض علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔