Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کواپوزیشن لیڈرراہل گاندھی پرحملہ کرنے کے لئے آر ایس ایس اوربی جے پی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف مسلسل ناشائستہ، پر تشدد اورغیرانسانی بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم اورمنصوبہ بند مہم ہے۔

انجینئر رشید نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ ووٹر نریندر مودی کے نئے کشمیر کے نعرے کو مسترد کر دیں گے۔ وہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی منافقت کو مسترد کر دیں گے۔

اسد الدین اویسی نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا، 'مودی اور شاہ کو اگرچھوڑدیا جائے تو کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے متواترانتخابات  کرانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے وزیر اعلی یوگی کے ملکی پور سیٹ کے دوروں کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگروزیر اعلی یوگی یہاں سو دفعہ بھی آئیں تو اس کا کوئی مطلب نہیں ہوگا۔

ون نیشن ون الیکشن کی رپورٹ اس سال مارچ میں صدر دروپدی مرمو کو پیش کی گئی تھی۔ رپورٹ کے متعلق سابق صدر رام ناتھ کووند کی قیادت والی کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ تمام فریقوں، ماہرین اور محققین سے بات چیت کے بعد تیار کی گئی ہے۔

دراصل، اروند کیجریوال نے منگل کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے۔ سکسینہ کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد،نامزد وزیراعلیٰ آتشی نے منگل کو ہی نئی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔

کانگریس کے انتخابی منشور سے متعلق ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ اندرا گاندھی نے 1966 میں ہریانہ کو بنایا، تب سے 2014 تک ہریانہ نے ترقی کی، لیکن گزشتہ 10 سالوں میں ہریانہ بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ ہم ہریانہ کو پھر سے نمبر ون بنائیں گے۔

سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں بنی کمیٹی نے لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے مارچ میں کابینہ کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ بی جے پی نے اسے اپنے منشور میں بھی شامل کیا تھا۔

بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا بھی ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے بلڈوزر کارروائی سے متعلق مرکزی حکومت پرتنقید کی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال منگل کواستعفیٰ دینے کے بعد سرکاری رہائش گاہ کوخالی کریں گے۔ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بتایا کہ کچھ ہفتوں میں وہ سرکاری رہائش گاہ خالی کردیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیجریوال کی سیکورٹی سے متعلق تشویش ظاہرکی۔