Supreme Court on AMU:اے ایم یو کے اقلیتی درجہ کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم : جماعت اسلامی ہند
سید سعادت اللہ نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ حکومتیں اور مقامی حکام یہ سمجھیں گے کہ اقلیتیں، خاص طور پر مسلمان، ہندوستان کا ایک لازمی حصہ ہیں، اور تعلیم، معاش، تحفظ اور سلامتی کے حوالے سے ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
Maharashtra Assembly Election 2024: ‘ہم پر بی جے پی میں شامل ہونے کا…’، سنجے راوت کا مہاراشٹر انتخابات سے پہلے حیران کُن انکشاف
رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ پرفل پٹیل اور پرتاپ سارنائک جو کہہ رہے ہیں اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ یہ لوگ ای ڈی سے بچنے کے لیے پارٹی چھوڑ گئے تھے۔
PM Modi on Ratan Tata:رتن ٹاٹا جنہوں نے خواب دیکھنے والوں کی ایک پوری نسل کو بااختیار بنایا، وزیراعظم مودی کا رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت
صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور شفافیت کے علمبردار رتن ٹاٹاکو ملک کبھی فراموش نہیں کرسکتا، کاروبارکے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں اور کمزور طبقات کی خدمت رتن ٹاٹا کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے
Bihar News: بہار کے سارن ضلع میں چھٹھ پوجا کے دوران تالاب میں کشتی پلٹی، دو لوگوں کی گئی جان، چھٹھ کی خوشی ماتم میں بدلی
ترائیہ پولیس اسٹیشن کے انچارج آشوتوش کمار نے بتایا کہ کشتی کے حادثے کے بعد آٹھ لوگ تیر کر باہر نکلے، لیکن دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں لاشوں کو تالاب سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔
Manipur Violence: منی پور کے وزیر اعلیٰ کی مبینہ آڈیو ٹیپ میں تشدد بھڑکانے اور لوٹ مار کرنے کا دعویٰ، سپریم کورٹ نے دیا جانچ کا حکم
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے منی پور حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ عرضی گزار کو پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے۔ اس پر پرشانت بھوشن نے کہا کہ چونکہ سپریم کورٹ نے منی پور تشدد کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، اس لیے سپریم کورٹ کو اس خصوصی عرضی پر سماعت کرنی چاہئے۔
SC cancels Girraj Malinga’s bail: راجستھان سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے گری راج سنگھ ملنگا کو لگا جھٹکا، سپریم کورٹ نے ضمانت کو کیا منسوخ
دو سال پہلے 17 مئی 2022 کو راجستھان ہائی کورٹ نے ملنگا کو ضمانت دی تھی۔ عدالتی تعاون کی بنیاد پر ضمانت میں اضافہ کیا گیا۔ ملنگا کی رہائی کے فوراً بعد جشن منایا گیا۔ ایک روڈ شو میں شریک ہوئے۔ اس دوران انہوں نے مبینہ طور پر دھمکی آمیز بیان دیا۔ اس کے بعد 24 مئی کو شکایت کنندہ نے ضمانت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Weather Update Today: دہلی میں 15 نومبر تک چھائی رہے گی دھند، یہ صورتحال خاص طور پر صبح اور رات میں اور بھی سنگین ہو سکتی ہے
دہلی-این سی آر میں سموگ کی وجہ سے دن میں گرمی محسوس ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ کا اثر اگلے چار روز تک برقرار رہے گا۔
Rohtak Accident: روہتک میں چلتے آٹو میں زوردار دھماکہ، 8 افراد بری طرح زخمی، چھٹھ پوجا کے لیے جا رہے تھے متاثرین
ہریانہ کے روہتک میں لاپرواہی سے پٹاخے پھٹنے سے آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ خاص بات یہ ہے کہ زخمی ہونے والوں کا پٹاخوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ لوگ چھٹھی مئیا کی پوجا کرنے آٹو سے جا رہے تھے۔
Baghpat Mosque Case: باغپت میں 50 سال پرانی مسجد کو منہدم کرنے کا حکم، متولی پر 4.12 لاکھ روپے کا جرمانہ
باغپت کے راج پور کھامپور گاؤں میں ایس ڈی ایم کورٹ کے ایک فیصلے سے ماحول گرم ہو گیا ہے۔ باغپت میں 50 سال پرانی مسجد کو منہدم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایس ڈی ایم کورٹ میں مسلم عرضی گزار گلشار کی شکایت کی سماعت کے دوران دیا گیا۔
Dhirendra Krishna Shastri: راجستھان میں بابا باگیشور کی کتھا کے دوران بھگدڑ، کئی لوگ زخمی
راجستھان کے بھیلواڑہ میں باگیشور دھام پیٹھادھیشور دھیندر شاستری کی کتھا کے دوران وی آئی پی گیٹ پر داخلے کو لے کر بھگدڑ ہوگئی، جب وی آئی پی پاس ہونے کے باوجود لوگوں کو داخلہ نہیں دیا گیا۔





