Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

مہاراشٹر میں ووٹنگ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ اب سبھی سیاسی جماعتوں کے مستقبل کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ اسی دوران ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں مانکھرد شیواجی نگر سے الیکشن لڑ رہے سماج وادی پارٹی لیڈر ابو اعظمی مفتی سلمان ازہری سے ملاقات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

الیکشن میں استعمال ہونے والی رقم پرلگام لگانے کی سمت میں الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جاری اعدادوشمارکے مطابق، اس بار الیکشن میں شراب، ڈرگس اورنقدی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ الیکشن میں 1000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم ضبط کی گئی ہے۔

کرناٹک کے اڈوپی ضلع کے کرکلا تعلقہ میں واقع کبینالے گاؤں میں پیر کی رات اینٹی نکسل فورس (ANF) اور نکسلیوں کے درمیان ایک زبردست تصادم ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں بدنام نکسلی لیڈر وکرم گوڑا مارا گیا۔

منی پور ایک بار پھر تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ یہاں، جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے بعد جیری بام میں 6 افراد کے اغوا اور ان کی لاشیں ملنے کے بعد بھیڑ پرتشدد ہوگئی ہے۔ کئی وزراء کے گھروں پر حملے ہوئے ہیں۔

سماج وادی پارٹی نے اترپردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے ریاستی الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں ایس پی کی یوپی یونٹ کے صدر شیام لال پال نے ایک بڑا مطالبہ کیا ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں آلودگی کی سطح مسلسل ساتویں دن بھی 'خطرناک' بنی ہوئی ہے۔ منگل کی صبح بھی، دہلی کا اوسط AQI 488 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ اس سیزن میں AQI کی بدترین سطح ہے۔

پیر کی شام چھترپتی سمبھاجی نگر کے گنگاپور اسمبلی حلقہ میں آزاد امیدوار سریش سون ونے کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ شام 7.30 بجے پیش آنے والے اس واقعہ میں سون ونے کے سر پر معمولی چوٹ آئی۔

ایک خاتون سنت نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ، ہمارے یہاں بھی بالکل ووٹ جہاد ہونا چاہئے اگر ووٹ جہاد ہوگا تبھی سب ہندو ایک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کو صرف ووٹ دینا ہے اور ذات-پات میں نہیں بٹنا ہے۔

اترپردیش میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بورڈ نے پیر کی دیر رات ایک نوٹس جاری کرکے یہ جانکاری دی۔ اگلے سال ہونے والے بورڈ کے امتحانات 24 فروری سے 12 مارچ تک ہوں گے۔

سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے کہا، 'اگر ہم انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی بات کر رہے ہیں تو یہ بہت ہی غیر دلچسپ  موضوع ہے، لیکن یہ میرے لیے بہت دلچسپ رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب میں 6 دسمبر 1999 کو راشٹریہ سہارا اخبار کے بیورو چیف کی حیثیت سے بمبئی پہنچا تو اٹلانٹا بلڈنگ میں ملازمت کے بعد سب سے پہلے جس دفتر پر پہنچا وہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ تھا۔