Bharat Express

علاقائی

آج عالم یہ ہے کہ جامعہ کی وائس چانسلر ہی جامعہ کی تہذیب وثقافت اور جامعہ کی روایت سے بغاوت کررہی ہیں ۔ ایسے میں یہ سوال پھر سے اہم ہوجاتا ہے کہ کیا سچ میں نجمہ اختر اردو سے نابلد ہیں یا پھر کسی دباو میں شعوری طور پر اردو کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کررہی ہیں؟۔

اجیت پوار اس ماہ کے شروع میں این سی پی کے کئی ایم ایل ایز کے ساتھ این ڈی اے میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ جب کہ ان کے ساتھ این سی پی کے آٹھ دیگر ارکان اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا برسوں پرانا دیرینہ خواب اب پورا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صد سالہ تقریب کے موقع پرجامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلرنجمہ اخترنے نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکڑ کی موجودگی میں میڈیکل کی منظوری کا اعلان کرکے جامعہ برادری کا دل جیت لیا۔

ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ ہمارے دشمن دوست بن چکے ہیں۔ میرے پاس ایسے لوگوں کے بارے میں معلومات ہیں جو کرناٹک میں کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ بنانے کے لیے (سنگاپور) گئے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت کے خلاف سنگاپور میں حکمت عملی چل رہی ہے۔

سنجے راؤت نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کوایوان میں آکرمنی پور واقعہ پر بیان دینا چاہیے۔ کم از کم دس منٹ ہی صحیح ایوان میں آکر ملک کو منی پور واقعہ پر جانکاری دینی چاہیے۔ پانچ منٹ لوک سبھا اور پانچ منٹ راجیہ سبھا میں تو بیان دینا ہی چاہیے۔

اس سے قبل 16 جون کو مشتعل ہجوم نے مرکزی وزیر کے گھر کو آگ لگا دی تھی۔ تاہم اس وقت مرکزی وزیر اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے۔

 Manipur Freedom Fighter wife: منی پور میں چل رہے نسلی تشدد کے دوران 28 مئی کو ککچنگ ضلع کے سیرو گاؤں میں ایک مجاہد آزادی کی 80 سالہ بیوہ کو اس کے گھر کے اندر زندہ جلاکر مار دیا گیا تھا۔ اب جوڑے کے بیٹے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں اور وزیراعظم مودی سے سوال کر رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس صبح کیا ہوا تھا۔

رات بھر احمد بستر پر کروٹیں بدلتا رہا۔ اور جب گھر میں سب گہری نیند میں تھے تو وہ  رخسار کے کمرے کی طرف  گیا۔ اسے ایک دوپٹہ ملا، اس سے اس کا گلا گھونٹ دیا اور گھر سے فرار ہو گیا۔

لوک سبھا کی رکنیت برقراررکھنے کے لیے افضل انصاری نے الہ آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ حتمی فیصلہ آنے تک سزا کے خلاف دائر اپیل پر روک لگائی جائے۔ آج ہائی کورٹ نے افضل کی ضمانت منظور کر لی لیکن ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔

بی جے پی یوپی میں اپنا خاندان بڑھانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے، جب کہ اکھلیش یادو کا دعویٰ ہے کہ دو تہائی عوام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہیں۔ ایس پی صدر نے دعویٰ کیا کہ اس بار یوپی میں اپوزیشن اتحاد بی جے پی کا صفایا کردے گا۔