Bharat Express

علاقائی

Anju (Fatima) Nasrullah News: ہندوستان سے پاکستان گئی عیسائی خاتون جو اب مسلمان بن گئی ہے، اس سے متعلق خوب بحث ہو رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق انجو نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ نصراللہ سے شادی بھی کرلی ہے۔

Manipur Violence: پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں منی پور تشدد سے متعلق مسلسل ہنگامہ ہو رہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس لیڈران کو خط لکھ کر موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تعاون مانگا ہے۔

نوئیڈا سنٹرل کے ڈی سی پی انل یادو نے کہا کہ ہنڈن ندی کے پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کے لوگ یہاں موجود ہیں۔ ہم لوگوں سے گھر خالی کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوئیڈا کے مامورا میں ہوٹل چلانے والے زین الدین نامی نوجوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جو اپنی بائیک سے سڑک پر پڑے چوہے کو کچلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام مقدس حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین حج کی واپسی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے اختتامی تقریب کا انعقاد دہلی کے ایروسٹی واقع لیمن ٹری ہوٹل میں کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جان برملا نے شرکت کی۔

حج 2023 کے اختتام پر منعقدہ تقریب کا دہلی حج کمیٹی کے اراکین بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر، عام آدمی پارٹی کے ار اکین اسمبلی عبدالرحمان، حاجی یونس اور کانگریس کونسلر نازیہ دانش نے بائیکاٹ کر دیا۔ جبکہ پورے پروگرام میں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے مورچہ سنبھال رکھا تھا۔

پیجوش کانتی بسواس نے اپنا استعفی ٹی ایم سی چیف ممتا بنرجی اور پارٹی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو سونپ دیا ہے۔ انہوں نے اس میں لکھا کہ میں تریپورہ ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ اس کے ساتھ میں ترنمول کانگریس کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کی معطلی اور منی پور معاملے پر وزیر اعظم کے بیان کے خلاف اپوزیشن لیڈر گزشتہ 24 گھنٹوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران شرد پوار کو بھی سنجے سنگھ کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھے دیکھا گیا۔ انہوں نے مظاہرے میں شرکت کے بعد ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔

نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ ووٹر الیکشن لڑنے والے لیڈروں کی باتوں میں نہیں آتے اور نہ ہی ان کے جھانسے میں پھنستے ہیں۔ اپنا تجربہ بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب وہ الیکشن لڑ رہے تھے تو انہوں نے ووٹروں کے گھروں میں ایک کلو مٹن تقسیم کیا تھا، پھر بھی انہیں شکست ہوئی

منی پور تشدد میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے سلسلے میں تاخیر سے کارروائی کرنے پر ویمن کمیشن پہلے ہی سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہے۔ ایسے میں اب این سی ڈبلیو متاثرہ خواتین سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔