Bharat Express

علاقائی

PM Modi On No Confidence Motion: تحریک عدم اعتماد پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے جمعرات (10 اگست) کو کانگریس سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کی فکر نہیں ہے۔

رام داس اٹھاولے نے کہا کہ آج تک کئی ممبران پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا گیا تھا لیکن بعد میں وہ عدالت سے کلیئرنس ملنے کے بعد پارلیمنٹ میں آئے ہیں۔ این سی پی کے لکشدیپ کے ایم پی فیضل پارلیمنٹ میں آئے۔ راہل گاندھی بھی نااہل قرار دیئے گئے اور بعد میں پارلیمنٹ میں آئے

ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھ ویندرسکھو ان دنوں شملا کے بالائی علاقوں کے دورہ پر ہیں۔ یہاں سیب کا موسم عروج پر ہے اور گزشتہ دنوں ہوئی تیز بارش کے سبب علاقہ میں تباہی مچی تھی۔ عوام کو راحت پہنچانے کے لئے وزیر اعلی خود گراؤنڈ زیرو پر جاکر لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں

اسدالدین اویسی نے حکومت کی پالیسیوں اور ہندتوا کی سیاست کے خلاف ’کوئٹ انڈیا‘ مہم چلانے کی بات کہی۔ انہوں نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”اگرآج کوئٹ انڈیا کرنا ہے، تو کہنا پڑے گا- چائنا کوئٹ انڈیا۔‘‘

یہ اطلاع بھی سامنے آ رہی ہے کہ تحصیلدار کویتا ٹھاکر نے اوپر والے پشتے پر پہنچ کر سیلابی علاقے کا معائنہ کیا ہے۔ ریونیو ٹیم پشتے پر آنے والے خاندانوں کی فہرست تیار کر رہی ہے۔

ہریانہ کے نوح تشدد میں پولیس کی طرف سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوملزمین کا پولیس نے انکاونٹرکیا ہے۔ دونوں ملزمین کے پیرمیں گولی لگی ہے۔ انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

No Confidence Motion: سال 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی روایتی سیٹ امیٹھی سے الیکشن ہراچکی اسمرتی ایرانی پارلیمنٹ میں بھی راہل گاندھی کو اڈانی کے موضوع پر گھیرتے ہوئے نظرآئیں۔

معمر خاتون کی صحت ٹھیک نہیں بتائی جا رہی ہے، ایسے میں ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ان کے علاج کے لیے 50 ہزار کا چیک حوالے کیا۔ اس کے علاوہ مالی مدد کے طور پر 11 ہزار روپے بھی دیے گئے۔

منگل کی دیر رات، اہم قاتل دھرمیندر پاسوان موٹر سائیکل پر بھاگنے کی تیاری میں تھا۔ اس کے بعد پولیس کی نظر اچانک اس پر پڑ گئی اور پھر اسے ہاٹا-گوری بازار روڈ پر دیوپریت ڈگری کالج کے قریب روکنے کی کوشش کی۔

حادثے کے وقت ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے شملہ پولیس بھی موقع پر موجود تھی کہ اچانک تیز رفتار ٹرک سامنے آیا اور 4 گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے الٹ گیا۔ ڈرائیور نے ٹرک کے الٹنے سے پہلے دائیں موڑ لینے کی کوشش کی، لیکن اپنی تیز رفتاری کی وجہ سے وہ الٹ گیا۔